وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سوامی سمرانانند جی مہاراج کی صحت کا حال چال لینے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا

Posted On: 05 MAR 2024 9:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، رام کرشن مٹھ اور رام کرشن مشن کے صدر سریمت سوامی سمرانانند جی مہاراج کی صحت کا حال چال لینے کے لیے کولکاتہ کے ایک اسپتال گئے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

‘‘کولکاتہ پہنچ کر، اسپتال گیا اور رام کرشن مٹھ اور رام کرشن مشن کے صدر، سریمت سوامی سمرانانند جی مہاراج کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

ہم سب ان کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔’’

 

*****

ش ج۔ ج ق۔ ج ا

U-No. 5716



(Release ID: 2011787) Visitor Counter : 56