نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2024 کے فائنلز 5 اور 6 مارچ کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوں گے


ریاستی سطح کے29 فاتح پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے لیے مقابلہ کریں گے

لوک سبھا کے اسپیکرجناب اوم برلا 6 مارچ 2024 کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 04 MAR 2024 3:40PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت 5 مارچ 2024 کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2024 کے فائنل کی افتتاحی اور 6 مارچ 2024 کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال، نئی دہلی میں اختتامی تقریب کا اہتمام کرے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا موضوع ’ینگ وائسز:اینجج اینڈ پاور فار نیشنز ٹرانسفارمیشن‘ ہے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2024 کا انعقاد 9 فروری2024 سے 6 مارچ 2024 تک ملک بھر میں کیا گیا ہے۔ یہ یوتھ پارلیمنٹ تین سطحوں پر منعقد کی گئی ہے، جس میں ملک کے 785 اضلاع شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد 9 فروری2024 سے 14 فروری 2024 تک کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ2024 کے فاتحین نے 19 سے 24 فروری 2024 تک ریاستی یوتھ پارلیمنٹ میں حصہ لیا۔

5 اور 6 مارچ 2024 کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد ہونے والے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ2024 کے فائنل کے لیے(87)ریاستی سطح کے فاتحین نئی دہلی میں جمع ہوں گے۔87ریاستی فاتحین( پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے فاتحین)نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کریں گے، جن میں سے 29(ہر ایس وائی پی کے اول پوزیشن ہولڈرز)دیئے گئے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ باقی58 نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں سامعین کے طور پر شرکت کریں گے۔

پس منظر:

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نہرو یووا کیندرسنگٹھن (این وائی کے ایس)اور نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس)کے ذریعے یوتھ پارلیمنٹ یعنی،ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ وغیرہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان یوتھ پارلیمنٹس کا مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے۔ نظم و ضبط کی صحت مند عادات، دوسروں کے نقطہ نظر کو برداشت کرنے اور نوجوانوں کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے قابل بنانا بھی اس یوتھ پارلیمنٹ کے بنیادی مقاصد میں ہے۔ یوتھ پارلیمنٹس ایک فعال شہریت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کی شمولیت اور شرکت کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ یہ نوجوانوں میں قائدانہ خوبیوں کو فروغ دیتی ہے اور انہیں اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور اس عمل میں، قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے اہل بناتی ہے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول(این وائی پی ایف)وزیر اعظم کے 31 دسمبر 2017 کو اپنے من کی بات خطاب میں دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم کے خیال سے تحریک لے کر، پہلا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول(این وائی پی ایف)-2019 میں 12جنوری سے 27 فروری 2019 تک ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر منعقد کیا گیا اور دوسرا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2021 کا انعقاد 23 دسمبر 2020 سے 12 جنوری 2021 تک ضلع، ریاستی سطح پر ورچوئل موڈ کے ذریعے کیا گیا اور 12-11جنوری 2021 کو قومی سطح پرپارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں فیزیکل طور پر منعقد کیا گیا۔12 جنوری،2021 کو اختتامی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ورچوئل موڈ کے ذریعے اسپیکر، لوک سبھا اور وزیر  تعلیم (آزادانہ چارج)،ایم او وائی اے ایس کی موجودگی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اور ملک کے نوجوانوں سے خطاب کیا تھا۔

تیسرا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2022،  14 سے 27 فروری 2022 کو ورچوئل موڈ کے ذریعے ضلع اور ریاستی سطح پر اور جسمانی طور پر قومی سطح پر 10 اور 11 مارچ 2022 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔

چوتھا قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2023-2022،25 سے 29 جنوری2023 اور 3 سے 7 فروری2023 کو ورچوئل موڈ کے ذریعے ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد ہوا اور جسمانی طور پر قومی سطح پر یکم تا 2 مارچ 2023 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال  نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

U. No.5646


(Release ID: 2011250) Visitor Counter : 110