امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزارت داخلہ نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے سلسلے میں مودی حکومت کی کامیابی سے متعلق تین  ویڈیوز جاری کیں


وزیر اعظم مودی کی قیادت کے تحت، ہمارا ملک منشیات کا پتہ لگانے، منشیات کے نیٹ ورک تباہ کرنے، اور مجرمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری کے توسط سے اس ہدف کو حاصل کرنے کی اپنی رفتار میں اضافہ کر رہا ہے- جناب امت شاہ

مودی حکومت کے منشیات کے کاروبار کو لے کر سخت رویے کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں، اس نقطہ نظر کا نتیجہ گرفتاریوں اور ضبطی کی تعداد میں زبردست اضافے کی شکل میں سامنے آیا ہے

2006 سے 2013 کے دوران درج کیے گئے معاملات کی تعداد 1257 تھی جو 2014 سے 2023 کے دوران تین گنا بڑھ کر 3755 ہوگئی

گرفتاریوں کی تعداد جو 2006-13 کی مدت کے دوران 1363 تھی ، 2014-23 کی مدت کے دوران 4 گنا بڑھ کر 5745 ہوگئی

2006-13 کی مدت کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی مقدار 1.52 لاکھ کلو گرام کے بقدر تھی جبکہ مودی حکومت کے دوران اس سے دوگنی مقدار یعنی 3.95 لاکھ کلوگرام کے بقدرمنشیات ضبط کی گئی

2006-13 کی مدت کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی قیمت768 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مودی حکومت کے دوران ضبط کی گئی منشات کی قیمت 30 گنا زائد یعنی 22000 کروڑ روپئے کے بقدر ہے

انسداد م

Posted On: 03 MAR 2024 5:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ نے آج منشیات کی لعنت سے نمٹنے میں مودی حکومت کی کامیابی کے بارے میں تین ویڈیوز جاری کیں۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایکس (جسے پہلے ٹوئیٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر متعدد پوسٹس اور ویڈیوز ساجھا کیے۔

ایک پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا، ''منشیات کی تجارت کے تئیں مودی حکومت کے سخت رویے کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس نقطہ نظر کا نتیجہ گرفتاریوں اور ضبطی کی تعداد میں زبردست اضافے کی شامل میں سامنے آیا  ہے۔‘‘

ایک اور پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا، "مودی جی کی رہنمائی میں حکومتوں اور ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل، تعاون اور اشتراک کے ذریعے ملک بھر میں انسداد منشیات کا ایک ناقابل تسخیر ہتھیار تیار کیا گیا ہے۔ اس حکمت عملی کے نتیجے میں منشیات کی ضبطی اور مقدمات درج ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

جناب شاہ نے مزید کہا، "#منشیات سے مبرا ایک بھارت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ہماری قوم وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں منشیات کا پتہ لگانے، منشیات کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے اور مجرموں کی گرفتاری کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار پر لگام لگانے کے لیے کی جانے والی کثیر الجہتی کوششوں کی وجہ سے ضبط شدہ منشیات کی مقدار میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات میں 152 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2006 سے 2013 کی مدت کے دوران درج کیے گئے معاملات کی تعداد 1257 تھی، جو 2014-2023 کے دوران تین گنا بڑھ کر 3755 کے بقدر ہوگئی۔ گرفتاریوں کی تعداد جو 2006-13 کی مدت میں 1363 کے بقدر تھی، 2014-23 میں 4گنا بڑھ کر 5745 ہوگئی۔ 2006-13 کی مدت کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی مقدار 1.52 لاکھ کلو گرام کے بقدر تھی جبکہ مودی حکومت کے دوران اس سے دوگنی مقدار یعنی 3.95 لاکھ کلوگرام کے بقدرمنشیات ضبط کی گئی۔ 2006-13 کی مدت کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی قیمت768 کروڑ روپئے کے بقدر تھی جبکہ مودی حکومت کے دوران ضبط کی گئی منشات کی قیمت 30 گنا زائد یعنی 22000 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔

انسداد منشیات ایجنسیوں نے مودی حکومت کے دوران 12000 کروڑ روپئے کے بقدر کی 12لاکھ کلو گرام منشیات کو تلف بھی کیا۔ جون 2023 تک، این سی بی نے اس طرح کے 23 معاملات کی مالی تفتیش انجام دی جس کے تحت 747500531 روپئے کے بقدر کی املاک کو منجمد کیا گیا۔

منشیات سے مبرا بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے، 2019 میں چار (04) درجات پر مشتمل این سی او آر ڈی میکنزم  کو مضبوط بنایا گیا جس کامقصد مرکزی اور ریاستی انسداد منشیات ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو بہتر بنانا ہے۔

مودی حکومت منشیات سے مبرا بھارت کے عزم کو پورا کر رہی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5625



(Release ID: 2011114) Visitor Counter : 88