وزارت خزانہ

خزانہ کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کل نئی دہلی میں انفورسمنٹ چیفس آف اسٹیٹ اور سینٹرل جی ایس ٹی فارمیشنز کی یک روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی

Posted On: 03 MAR 2024 2:48PM by PIB Delhi

 وزارت خزانہ کے ماتحت محکمہ ریونیو اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 4 مارچ، 2024پیر کو نئی دہلی میں تمام ریاستی اور مرکزی اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اداروں کے انفورسمنٹ سربراہوں کی ایک روزہ قومی کانفرنس کر رہا ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اس یک روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گی اور کلیدی خطاب بھی کریں گی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے ایجنڈے میں مندرجہ ذیل امور پر جامع غور و خوض کیا جائے گا:

  • جی ایس ٹی کی چوری سے نمٹنا: موجودہ چیلنجوں کی جانچ پڑتال کرنا اور ریاستی اور مرکزی نافذ کرنے والے حکام دونوں کے ذریعہ استعمال کردہ کامیاب طریقوں پر غور کرنا۔

  • جعلی انوائسنگ سے نمٹنا: جی ایس ٹی چوری کی اس بنیادی شکل کو حل کرنا اور اس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طریقوں کی حکمت عملی تیار کرنا۔

  • بہترین طور طریقوں کا اشتراک: ریاستی اور مرکزی نفاذ کے سربراہوں کی طرف سے پریزنٹیشنز کے ذریعے معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا، ٹیکس چوری سے نمٹنے کے لیے اپنی سب سے کامیاب حکمت عملیوں اور جدید طور طریقوں کو پیش کرنا۔

  • ہم آہنگی کو فروغ دینا: گہرے تعاون کی تعمیر اور ریاستی اور مرکزی نفاذ کے حکام کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو فروغ دینا، ایک مربوط اور جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانا۔

  • ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کا فائدہ اٹھانا: نفاذ کی کوششوں کی درستگی اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید تکنیکی ٹولز اور ڈیٹا تجزیات کی صلاحیت کی جستجو۔

  • کاروبار کرنے میں آسانی کو متوازن کرنا: ایک ہموار کاروباری ماحول کو آسان بنانے اور موثر ، روک تھام کے نفاذ کے اقدامات کو نافذ کرنے کے درمیان ایک اہم توازن قائم کرنا۔

جی ایس ٹی کی مثالی کوآپریٹو وفاقیت کے جذبے کو اپناتے ہوئے ، یہ کانفرنس مرکز اور ریاستی جی ایس ٹی انفورسمنٹ حکام دونوں کے لیے بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنے ، باہمی سیکھنے کو فروغ دینے اور اجتماعی طور پر جی ایس ٹی انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5622



(Release ID: 2011069) Visitor Counter : 60