تعاون کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں شہری کوآپریٹو بینکوں کی چھتری تنظیم نیشنل اربن کوآپریٹو فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این یو سی ایف ڈی سی) کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکاری نظام کی مدد سے کوآپریٹو تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی اور ملک کی معیشتمیں نام پیدا کرے گی
مودی حکومت کوآپریٹو تحریک کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے
کوآپریٹو کے درمیان تعاون کے جذبے سے کوآپریٹو تحریک
کو تقویت ملے گی
مقصد ہر شہر میں اربن کوآپریٹو بینک قائم کرنا ہونا چاہیے - جناب امت شاہ
چھتری تنظیم، این یو سی ایف ڈی سی کے قیام سے ملک میں اربن کوآپریٹو بینکوں کی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا
این یو سی ایف ڈی سی شہری کوآپریٹو بینکوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے
عام لوگوں کی زندگی میں ترقی کا راستہ صرف اربن کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے ہے
این یو سی ایف ڈی سی چھوٹے بینکوں کے لیے سیکورٹی شیلڈ ہے جو ڈپازٹرز کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں کام میں مزید پیش رفت کو یقینی بنائے گا
این یو سی ایف ڈی سی نہ صرف بینکوں کے بحران کے دوران ایک سہارا ہوگا بلکہ ان کی ترقی، جدید کاری اور صلاحیت کو بڑھانے کا ذریعہ بھی ہوگا
Posted On:
02 MAR 2024 4:14PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں اربن کوآپریٹو بینکس (یو سی بی) کی تنظیم نیشنل اربن کوآپریٹو فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این یو سی ایف ڈی سی) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے کوآپریٹو بی ایل ورما اور وزارت تعاون کے سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ جب تک کوآپریٹو اداروں کے درمیان تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کی طاقت فراہم نہیں کی جاتی، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ تقریبا 20 سال کی جدوجہد کے بعد آج این یو سی ایف ڈی سی کا قیام عمل میں آرہا ہے اور یہ ہم سب کے لیے ایک مبارک دن ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ ابتدائی طور پر وزارت تعاون اور کوآپریٹو سیکٹر مختلف وزارتوں میں بکھرے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کے 75 سال بعد تعاون کی ایک علیحدہ وزارت قائم کی ہے اور کوآپریٹو سیکٹر میں نئی جان پھونک دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک کو وزارت تعاون کی شکل میں ایک چھتری دی گئی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر نے 125 سال تک جدوجہد کی اور اپنا وجود برقرار رکھا لیکن اب سرکاری نظام کی مدد سے یہ تیزی سے ترقی کرے گا اور ملک کی معیشت میں نام پیدا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیر تعاون نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت جیسے بڑے ملک میں ترقی کا پیمانہ محض اعداد و شمار نہیں ہو سکتا بلکہ اس کا اندازہ ایک اہم پیرامیٹر کے ذریعے کیا جانا چاہیے کہ ملک کی ترقی میں کتنے لوگ حصہ لیتے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم وقت کی ضرورت ہے اور خود کو منظم کرنے کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تنظیم کے قیام کے بعد ملک میں اربن کوآپریٹو بینکوں کی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ جناب شاہ نے اپنی ساکھ کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خود کو اپ گریڈ کریں اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ہم آنے والے وقت میں مقابلے میں برقرار نہیں رہ سکیں گے۔ جناب شاہ نے چھوٹے بینکوں کو بینکنگ ریگولیشن ایکٹ کی تعمیل کے لیے تیار کرنے میں اہم رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے ہر شہر میں شہری کوآپریٹو بینک کھولیں۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ کوآپریٹو فنانس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کریڈٹ سوسائٹیوں کو بینکوں میں تبدیل کرنے کے لیے چھتری تنظیم کو ایک نظام قائم کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ این یو سی ایف ڈی سی کا ایک مقصد کریڈٹ سوسائٹیوں اور شہری کوآپریٹو بینکوں کی خدمات اور تعداد کو بڑھانا ہونا چاہیے۔ ہر شہر میں اربن کوآپریٹو بینک قائم کرنے کے لیے ایک مقررہ وقت کا پروگرام بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے اسے متعلقہ اور وسیع کیا جانا چاہیے۔ امبریلا آرگنائزیشن چھوٹے بینکوں کو مختلف سہولیات فراہم کرے گی، بینکوں اور ریگولیٹرز کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرے گی، اور مواصلات کو بہتر بنانے پر کام کرے گی. جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کو اپنی سرحدوں کو وسیع اور جامع بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم کوآپریٹو تحریک کو وسعت دینا چاہتے ہیں تو شہری کوآپریٹو بینکوں کو مضبوط بنانا امبریلا آرگنائزیشن کی ذمہ داری ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کرنے کے لیے اربن کوآپریٹو بینکوں کے لیے کلیئرنگ سسٹم قائم کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس 1500 بینکوں کی 11000 برانچوں کی مجموعی طاقت ہے جس میں 5 لاکھ کروڑ روپے جمع ہیں اور مجموعی طور پر 3.50 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ ایک اہم طاقت ہے اور اس کا مقصد نہ صرف اسے بڑھانا ہونا چاہیے بلکہ پورے شہری کوآپریٹو بینکوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مجموعی طور پر اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں اربن کوآپریٹو بینکوں نے اپنی خالص این پی اے شرح کو کم کرکے 2.10 فیصد کردیا ہے اور مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کو اپنی بنیاد رکھنے کے لیے اگلے تین سالوں میں سخت محنت کرنی ہوگی۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ آج جس تنظیم کا افتتاح کیا گیا ہے وہ نہ صرف ایک چھتری تنظیم ہے بلکہ ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کا دروازہ بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام لوگوں کی زندگی میں ترقی کا واحد راستہ اربن کوآپریٹو بینک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی بات کرتے ہیں تو یہ ان کے اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ اقتصادی ترقی جامع اور شمولیت پر مبنی ہونی چاہیے۔ جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم اس تصور کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر گاؤں اور شہر میں نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے یو سی بی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اربن کوآپریٹو بینکوں کے لیے یہ چھتری تنظیم چھوٹے بینکوں کے لیے سیکورٹی شیلڈ ہے جس سے ہمارے ڈپازٹرز کا اعتماد بڑھے گا اور آنے والے دنوں میں ہمارے کام میں مزید پیش رفت ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5608
(Release ID: 2010930)
Visitor Counter : 67