کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

وزیر اعظم نے ہندستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) سندری فرٹیلائزر پلانٹ قوم کو وقف کیا


جن 5 پلانٹس کو بحال کیا گیا ہے اور بحال کیا جا رہا ہے وہ 60 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیدا کریں گے اور بھارت کو تیزی سے اس نازک شعبے میں آتم نربھرتا کی طرف لے جائیں گے: جناب نریندر مودی

گزشتہ 10 سالوں میں یوریا کی پیداوار 310 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے: وزیر اعظم

ہندستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) سندری فرٹیلائزر پلانٹ 8900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

Posted On: 01 MAR 2024 3:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سندری، دھنباد، جھارکھنڈ میں ہندستان ارورک اینڈ راسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) سندری فرٹیلائزر پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے 2018 میں اس  فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDAH.jpg

 

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت کے سفر میں آج کی پہل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر سال 360 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی ضرورت ہوتی ہے اور 2014 میں بھارت صرف 225 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیدا کر رہا تھا۔ اس بڑے فرق کی وجہ سے بڑی درآمدات کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں سے گزشتہ 10 سالوں میں یوریا کی پیداوار 310 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ وزیر اعظم نے راما گنڈم، گورکھپور اور برونی کھاد پلانٹس کے احیاء کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سندری کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ تالچر فرٹیلائزر پلانٹ بھی اگلے سال شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ پلانٹس 60 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پیدا کریں گے جو بھارت کو اس نازک شعبے میں آتم نربھرتا کی طرف تیزی سے لے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XYZ.jpg

 

ہندستان ارورک اینڈ رسائن لمیٹڈ (ایچ یو آر ایل) پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس (پی ایس یوز) یعنی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی)، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور ایف سی آئی ایل/ ایچ ایف سی ایل کی ایک مشترکہ کمپنی ہے  جسے 15 جون، 2016 کو تشکیل دیا گیا تھا، اس نے 12.7 ایل ایم ٹی سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ نیا امونیا-یوریا پلانٹ لگا کر سندری فرٹیلائزر یونٹ کو بحال کیا۔ سندری پلانٹ نے 05 نومبر 2022 کو یوریا کی پیداوار شروع کی۔

ایچ یو آر ایل کو سندری میں 2200 ٹی پی ڈی امونیا اور 3850 ٹی پی ڈی نیم کوٹیڈ یوریا کے نئے امونیا یوریا پلانٹس لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔جس میں 8939.25 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی گئی   اور این ٹی پی سی، آئی او سی ایل اور سی آئی ایل کی طرف سے 29.67فیصد اور ایف سی آئی ایل کی طرف سے 11فیصد  کی ایکویٹی شرکت ہوئی۔

جدید ترین گیس پر مبنی سندری پلانٹ کا قیام  یوریا شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایف سی آئی ایل) اور ہندوستان فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ ایف سی ایل) کے بند یوریا یونٹس کو بحال کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ایک حصہ ہے۔  ایف سی آئی ایل اور ایچ ایف سی ایل کے بند یونٹوں کی بحالی حکومت کا اولین ترجیحی ایجنڈا رہا ہے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ یوریا کی دستیابی کو بڑھایا جا سکے۔ سندری پلانٹ ملک میں 12.7 ایل ایم ٹی سالانہ دیسی یوریا کی پیداوار کا اضافہ کرے گا اور یوریا سیکٹر میں ہندوستان کو "آتم نربھر" بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے  میں مدد کرے گا۔

پلانٹ کا مقصد ریاست جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور بہار میں کسانوں کو یوریا کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پلانٹ نہ صرف کھاد کی دستیابی کو بہتر بنائے گا بلکہ خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا جس میں سڑکوں، ریلوے، ذیلی صنعت وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ یہ پلانٹ خطے میں 450 براہ راست اور 1000 بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ علاقے کو فیکٹری کے لیے مختلف سامان کی فراہمی کے لیے ایم ایس ایم ای وینڈرز کی ترقی سے فائدہ پہنچے گا۔

جیسا کہ ہندوستان "آتم نر بھر بھارت" کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے، آج ایچ یو آر ایل کا 'بھارت یوریا' نہ صرف درآمدات کو کم کر کے بلکہ مقامی کسانوں کو کھادوں اور توسیع کی خدمات کی بروقت فراہمی کو تحریک دے کر معیشت کو زبردست فروغ دے گا۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 5575)



(Release ID: 2010652) Visitor Counter : 62