نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ یکم مارچ 2024 کو کرناٹک کے دھارواڑ کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ آئی آئی ٹی دھارواڑ کے مستقل کیمپس میں کلیدی سہولیات کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

نائب صدر جمہوریہ آنکھوں کے علاج و معالجے کا ایک نیا اعلیٰ معیاری اسپتال، آئی ایس آئی آر آئی کا افتتاح کریں گے

Posted On: 29 FEB 2024 1:13PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑیکم مارچ 2024 کو کرناٹک کے دھارواڑ کا دورہ کریں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران جناب  دھنکھڑ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی)دھارواڑ کے مستقل کیمپس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مین گیٹ کمپلیکس،معلوماتی وسائل اور اعدادو شمار سے متعلق سینٹر(کے آر ڈی سی)اور سیکھنے سکھانے مرکزی تھیٹر(سی ایل ٹی) کا افتتاح کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ انسٹی ٹیوٹ میں چھت پر شمسی پینل کی سہولت کا بھی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ ایم ایم جوشی آئی انسٹی ٹیوٹ ( ای وائی ای ایس آئی آر آئی) کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے، جو آنکھوں کے علاج و معالجے کا ایک نیا اعلیٰ معیاری اسپتال ہے۔

 

************

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.5510


(Release ID: 2010141) Visitor Counter : 86