کوئلے کی وزارت
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کل کوئلہ لاجسٹکس پلان اور پالیسی کا آغاز کریں گے
Posted On:
28 FEB 2024 3:31PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت کی سرپرستی میں انڈین نیشنل کمیٹی ورلڈ مائننگ کانگریس 29 فروری 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ’’کوئلہ لاجسٹکس پلان اور پالیسی‘‘ کے آغاز کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کر رہی ہے ۔
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور ’’کوئلہ لاجسٹکس پلان اور پالیسی‘‘ کا آغاز کریں گے ۔ نیتی آیوگ اور کوئلہ، ریلوے، بجلی، اسٹیل، کانکنی ، جہاز رانی اور بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں سمیت مختلف وزارتوں کے سینئر افسران کے علاوہ کوئلہ، اسٹیل، بجلی اور دیگر شعبوں کے صنعتی نمائندگان اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔
کوئلہ کی وزارت نے ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں، جس کا مقصد مالی سال 2030 تک 1.5 بلین ٹن کوئلہ پیدا کرنا ہے ۔ مربوط کوئلہ لاجسٹکس پلان اور پالیسی کو تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، مربوط، کفایتی ، مستحکم پائیدار اور کوئلہ نکالنے کے لیے قابل اعتماد لاجسٹک ایکو سسٹم کو موثر بنانے کے لیے ایک بصیرت سے معمور نقطہ نظر کے ساتھ وضع کیا گیا ہے ۔ اس اسٹریٹجک فریم ورک کا مقصد مالی سال 2030 تک کوئلے کے شعبے کے اندر تیز رفتار طلب اور رسد کو متحرک کرنا ہے، جو کہ درآمد ہونے والے کوئلے پر انحصار کو کم کرکے آتم نربھر بھارت کے نظریے کے عین مطابق ہے ۔
2030 تک کوئلے کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کرنے کے ہدف کے ساتھ وزارت کوئلہ نے ملک بھر میں کوئلے کے لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے ۔ کلیدی منصوبوں میں پہلے سرے تک کنیکٹیویٹی، آبی گزرگاہوں کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل، ریل کی صلاحیت میں اضافہ اور کوئلے کی ساحلی ترسیل شامل ہیں ۔
اس تقریب کا مقصد ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی کے لیے تفصیلی بات چیت اور تجاویز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس میں کوئلہ نکالنے کے عمل کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی ۔
*******
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
(U: 5469)
(Release ID: 2009792)
Visitor Counter : 72