ریلوے کی وزارت

‘آر ٹی یو ایگزام. نیٹ’ کی ویب سائٹ پر آر پی ایف میں کانسٹیبل کی 4208 اور سب انسپکٹرز کی 452 پوسٹوں کے لیے فرضی بھرتی کے نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت

Posted On: 27 FEB 2024 2:42PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) میں کانسٹیبل کی 4208 اور سب انسپکٹرز کی 452 آسامیوں کی  بھرتی کے بارے میں ‘آر ٹی یو ایگزام. نیٹ’ کی ویب سائٹ پر ایک فرضی پیغام پھیلایا  جا رہا ہے۔ لہذا، یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ آر پی ایف یا وزارت ریلوے نے اپنی سرکاری ویب سائٹس یا کسی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

اس بات کا اعادہ کرنا  ضروری ہے کہ یہ خبر جعلی ہے اور اسے سب کو نظر انداز کر دینا چاہیے۔

*************

 

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب (

U. No.5411

 



(Release ID: 2009389) Visitor Counter : 55