ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب  بھوپیندریادو کا کہنا ہے کہ ہم انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

Posted On: 22 FEB 2024 9:05AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے وایناڈ میں شیر اور ہاتھی کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے گھروں کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر، جو بنگلور سے براہ راست وائناڈ کے دو روزہ دورے پر آئے تھے، نے جنگلی جانوروں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے گھروں کا دورہ کیا۔

 جناب یادو نے پرجیش ، جو ایک شیر کے ہاتھوں مارے گئے تھے اور پال اور اجیش، جو ہاتھیوں کے حملوں میں مارے گئے تھے، کے گھروں کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر نے متاثرین کے لواحقین کو تسلی دی اور ان کی اور مقامی باشندوں کی بات سنی۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کا تصادم خطے کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت ایسے مسائل کے حل کے لیے اس شعبے میں کام کرنے والے اہلکاروں اور سائنسدانوں کو سیاسی اور انتظامی طور پر ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا کوئی حل ہونا چاہیے۔ چونکہ دو ریاستیں کرناٹک اور کیرالہ اس میں شامل ہیں، اس لیے دونوں ریاستوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔

جناب یادو نے مزید کہا کہ وہ 22 فروری کو مقامی انتظامیہ اور اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد مزید معلومات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں کہ ماحول اور انسانی زندگی یکساں اہم ہیں اور ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ جانور رحم کے مستحق ہیں لیکن نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی جانوں کو بچایا جانا چاہیے۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No:5227



(Release ID: 2007916) Visitor Counter : 67