وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف آر ڈی اے  نے اچھی حکمرانی کے لیے نیشنل پنشن سسٹم ٹرسٹ  ( این پی ایس ٹی )  اور پنشن فنڈ کے ضوابط میں ترامیم کو نوٹیفائی کیا


ترامیم  ، کمپنیز ایکٹ، 2013 کے مطابق پنشن فنڈز کی حکمرانی  سے متعلق  ضابطوں کو سہل   بنائیں  گی  ؛ پنشن فنڈز کے  انکشافات  کو بڑھائیں گی  اور  غیر ضروری تعمیل کو کم کریں گی  

Posted On: 21 FEB 2024 12:20PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  ( پی ایف آر ڈی اے )  نے بالترتیب  5 فروری ، 2024 ء  اور  9 فروری ، 2024 ء  کو نیشنل پنشن سسٹم ٹرسٹ (دوسری ترمیم) کے ضوابط 2023 اور پنشن فنڈ (ترمیمی) ضوابط 2023 کو  نوٹیفائی کر دیا ہے۔

این پی ایس ٹرسٹ کے ضوابط میں ترامیم  ، ٹرسٹیوں کی تقرری، ان کی شرائط و ضوابط، بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگوں  کے انعقاد اور این پی ایس ٹرسٹ  کے سی ای او  کی تقرری سے متعلق دفعات کو آسان بناتی ہیں۔

پنشن فنڈ کے ضوابط میں ترامیم  ،  کمپنیز ایکٹ، 2013 کے مطابق پنشن فنڈز کی حکمرانی  سے متعلق  ضابطوں کو سہل   بنائیں  گی  ؛ پنشن فنڈز کے  انکشافات  کو بڑھائیں گی  اور  غیر ضروری تعمیل کو کم کریں گی   ۔

 

دیگر قابل ذکر ترامیم میں  درج ذیل شامل ہیں:

  1. پنشن فنڈ اور پنشن فنڈ کے اسپانسر کے کردار کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ’ فٹ اور مناسب شخص ‘ کے معیار کی تعمیل۔
  2. پنشن فنڈز  کے ذریعے اضافی بورڈ کمیٹیوں کی تشکیل جیسے آڈٹ کمیٹی اور  نامزدگی اور اجرات  کمیٹی ۔
  3. نام کی شق میں 12 ماہ کی مدت کے اندر  ، اس دفعات کی تعمیل کرنے کے لیے’پنشن فنڈ‘ کا نام شامل کرنا اور موجودہ پنشن فنڈ (فنڈز) کی ضرورت  ۔
  4. پنشن فنڈ کے زیر انتظام اسکیموں کی سالانہ رپورٹ  ، جس میں ڈائریکٹرز کی ذمہ داری کی تفصیل شامل ہے۔

 

کلیدی شعبوں میں ترامیم کا مقصد  تعمیل کو آسان بنانا اور  اس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ترمیم شدہ ضوابط کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم پی ایف آر ڈی اے  کی ویب سائٹ دیکھیں:

این پی ایس ٹرسٹ: https://www.pfrda.org.in/myauth/admin/showimg.cshtml?ID=2883

پنشن فنڈ: https://www.pfrda.org.in/myauth/admin/showimg.cshtml?ID=2891

 

مندرجہ بالا ترامیم تعمیل کی لاگت کو کم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی بجٹ 24-2023  ء  کے اعلان کے مطابق ہیں۔

 

******************************

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5196


(Release ID: 2007646) Visitor Counter : 95