پارلیمانی امور کی وزارت

مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کل 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ20-2019 کے فاتحین میں انعامات تقسیم کریں گے

Posted On: 15 FEB 2024 12:02PM by PIB Delhi

یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ،20-2019 کی انعامی تقریب جمعہ 16 فروری 2024 کو جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

جناب ارجن رام میگھوال، قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت؛ اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت اس تقریب کی صدارت کریں گے اور انعام جیتنے والے طلباء اور اداروں کو مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی کے  صلے میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر 16ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں قومی سطح پر اول آنے والی سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ کے طلباء اپنی ’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ نشست کی دہرائی گئی کارکردگی پیش کریں گے۔

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 27 سال سے یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن فار یونیورسٹیز/کالجز کی اسکیم کے تحت ملک کی 36 یونیورسٹیوں/کالجوں کے درمیان سیریز کا 16واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں خود نظم و ضبط، متنوع رائے کی رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ،  اس اسکیم سے طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کیاجاتا ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کا معیار اور ان میں موثر بیان بازی کے فن اور ہنر کو فروغ  حاصل ہوتا ہے۔

مقابلے میں قومی سطح پر اول آنے پر’دی رننگ شیلڈ‘  اور ٹرافی سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب، بھٹنڈہ کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وزیرموصوف کی طرف سے مندرجہ ذیل 5 یونیورسٹیوں/کالجوں کو گروپ لیول پر مقابلہ میں پہلے نمبر پر آنے پر گروپ لیول ونر ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔

 

نمبر شمار

 

یونیورسٹی/کالج کا نام

1

ڈی اے وی کالج، جالندھر

2

جادو پور یونیورسٹی، کولکتہ

3

ممبئی یونیورسٹی، ممبئی

4

چانکیا نیشنل لاء یونیورسٹی، پٹنہ

5

شیواجی یونیورسٹی، کولہاپور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***********

ش ح ۔  ا س - م ش

U. No.4993



(Release ID: 2006212) Visitor Counter : 48