شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 'میک ان انڈیا' کے تحت، ایئربس کے، اے-220  دروازے کی تیاری کی نقاب کشائی کی


ایئربس  نے،ہندوستان میں واحد گلیارے والے اے-220 فیملی ہوائی جہاز کے لیے تمام دروازے تیار کرنے کے لیے ڈائنامیٹک ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت دار ی کی ہے

مقامی طور پرمینوفیکچرنگ، 'میک ان انڈیا' اور آتما نربھر بھارت کو رفتار بخشے گی - روزگار کے مواقع کو فروغ دے گی

یہ ہندوستانی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کمپنی کے لیے، آج تک کے سب سے بڑے برآمدی معاہدوں میں سے ایک ہے

Posted On: 08 FEB 2024 5:51PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج منعقد ایک اہم تقریب کے دوران، اپنی  "میک ان انڈیا" پہل میں، ایئربس کی نمایاں توسیع کی نقاب کشائی کی۔ایئر بس اورڈائنامیٹک ٹیکنالوجی نے ہندوستان میں واحدگلیارے والےاے- 220 فیملی طیارے کے لیے تمام دروازے تیار کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔

Image

 

نئی مینوفیکچرنگ سہولت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہاکہ ’’ہندوستان پوری دنیا میں ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے لیے مستقل طور پر ایک منزل بنتا جا رہا ہے، ڈائنامیٹک ٹیکنالوجیز کے لیے ہوائی جہاز کے دروازوں کا سب سے بڑا آرڈر جو پہلے ہی ایئربس کے ساتھ کام کر رہا ہے، عزت مآب وزیر اعظم کے میک ان انڈیا کے عزم  کےلیے ایک بہترین لمحہ ہے‘‘۔

میک اِن انڈیا مشن میں ایئربس کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ’’کمپنی پہلے ہی 750 ارب ڈالر کی انڈیا میں بنی مصنوعات برآمد کر رہی ہے اور اگلے سال یا اس عرصے میں اسے دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک انتظامی مرکز، جو انڈیا انفارمیشن منیجمنٹ سینٹر، ایئربس انڈیا انوویشن سینٹر سے لے کر ایک پائلٹ ٹریننگ سینٹر تک، ایئربس کے ذریعے ہندوستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی ترقی، دونوں میں زبردست سرمایہ کاری کی گئی ہے میں ہند- فرانس تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

ہوا بازی کی صنعت کے بارے میں حکومت کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہاکہ ’’ہم 1100 کمرشل پائلٹ لائسنسوں کی ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو ہم نے دیے ہیں اور ہم ہندوستان کے اندر انسانی وسائل کی صلاحیت کو فروغ دینے کے اس راستے  کے تئیں بہت پرعزم ہیں۔ ‘‘

Image

اے-220 ہندوستان کے اڑان کے لیے مثالی طور پر موزوں ہے۔

  • 3600 ناٹیکل میل (6700 کلومیٹر) تک کی رینج اور 100 سے 160 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ، اے-220 ، ہندوستان کی اڑان (اڑے دیش کا عام شہری) اسکیم کے لیے مثالی طور پر موزوں ہے، جس کا مقصدملک میں علاقائی رابطوں کو بڑھانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
  • سنگل آئل اے- 220 فیملی ہوائی جہاز کے تمام دروازوں کی ڈائنمیٹک ٹیکنالوجیز مینوفیکچرنگ کی سہولت، ہندوستانی نجی شعبے کے لیے ٹیکنالوجی کی حامل اور انتہائی مسابقتی ہوا بازی کی صنعت میں داخل ہونے کا ایک ناقابل یقین موقع فراہم کرے گی۔ مزید برآں، یہ گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بلند کرے گا، جس کے نتیجے میں درآمدات پر انحصار کم ہو گا اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ بھارت ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس کی مدد سے آتم نربھر بھارت مشن کے تحت ویلیو چین میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

میک ان انڈیا مشن کی تحریک

  • یہ دروازوں کا دوسرا کنٹریکٹ ہے، جو ایئربس کی طرف سے ایک بھارتی سپلائر کو دیا گیا ہے۔ پہلی بار ایک بھارتی کمپنی، ایئربس کے ہوائی جہاز کے لیے انٹیگریشن کا کام کرے گی۔ اس سے قبل 2023 میں، ایئربس نے اس کے بلک اور کارگو دروازوں کی تیاری کا ٹھیکہ دیا تھا۔ اس کا مقصد اے-320 فیملی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ سے، ہندوستانی فضائیہ کے ایورو-748 طیاروں کے بیڑے کو قابل بھروسہ اور مضبوط ایئر بس سی295 میڈیم ٹرانسپورٹ ہوائی جہازوں سے تبدیل کرنے میں تعاون کرنا ہے۔ اس منصوبے کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالر ہے، جس میں ہندوستانی فضائیہ کو 56 طیاروں کی فراہمی شامل ہے۔
  • حکومت کی کاروباری حامی پالیسیاں، ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ ملک بننے میں مدد دے رہی ہیں۔ جناب جیوترادتیہ سندھیا نے مئی 2022 میں میرابل میں، اے-220 طیارے کی آخری اسمبلی لائن کا دورہ کیا۔
  • آج، ہر ایئربس کمرشل ہوائی جہاز اور ہر ایئربس ہیلی کاپٹر میں، بھارت میں ڈیزائن، تیار اور دیکھ بھال کرنے والے اہم ٹیکنالوجیوں اور نظام ہیں۔ مقامی مینوفیکچررز کے ساتھ شراکت میں، ایئربس بھارت میں تقریباً 10000 ملازمتوں کے مواقع ہیں۔ 2025 تک، یہ تعداد تقریباً 15000 تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ اور مستقبل قریب میں،ایئر بس، ہندوستان سے اپنی خریداری 750 ملین امریکی ڈالر سے 1.5 ارب امریکی ڈالر  تک دگنی کردے گا۔

 حکومت ہند کے’آتم نربھار بھارت‘ ویژن کو تقویت دینا

  • اس سے قبل، ایئربس نے  ایکیوس،ڈائنامیٹک،گارڈنراورمہندراایرو اسپیس کے ساتھ، ایئر بس کے اے-320 نیو ،اے- 330 نیواور اے-350 پروگراموں میں ایئر فریم اور ونگ پارٹس کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
  • سال 2022  میں، وڈودرا میں، سی-295 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
  • یہ تعاون دوسرے ہندوستانی سپلائرز کے ذریعہ تیار کیے جانے والے تفصیلی حصوں کے لیے کم ہوتی ہوئی قیمت کا سلسلہ بنائے گا۔ یہ تاریخی فیصلہ، ہندوستانی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کمپنی کے لیے آج تک کے سب سے بڑے برآمدی معاہدوں میں سے ایک ہے۔

************

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4846)

 



(Release ID: 2005267) Visitor Counter : 49