صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 12 سے 14 فروری تک گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گی
Posted On:
11 FEB 2024 8:26PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 12 سے 14 فروری 2024 تک گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گی۔
12 فروری کو صدرجمہوریہ گجرات کے ٹنکارا میں مہارشی دیانند سرسوتی کے یوم پیدائش کے موقع پر 200 ویں جنم اتسو - گیان جیوتی پرو اسمرانوتسو سماروہ میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ سورت میں سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 20ویں کانووکیشن سے خطاب کریں گی۔
13 فروری کو صدر جمہوریہ سریمد راج چندر مشن دھرم پور، ولساڈ کا دورہ کریں گی۔ وہ دھرم پور میں گجرات کے پی وی ٹی جی کے اراکین سے بھی بات چیت کریں گی۔
14 فروری کو صدر جمہوریہ راجستھان کے بینشور دھام میں مختلف سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ قبائلی خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
4823
(Release ID: 2005112)
Visitor Counter : 83