وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراویند جگناتھ سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے


روپے کارڈ ماریشس میں بھی لانچ کیا جائے گا

اس سے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سیاحت کو آسان بنایا جائے گا

Posted On: 11 FEB 2024 3:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناتھ 12 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی) خدمات اور ماریشس میں رو پے کارڈ کی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے۔ 

فنٹیک اختراعات اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں ہندوستان ایک رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیر اعظم نے شراکت دار ممالک کے ساتھ ہمارے ترقیاتی تجربات اور اختراعات کا اشتراک کرنے پر زور دیا ہے۔ سری لنکا اور ماریشس کے ساتھ ہندوستان کے مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام  کے روابط کو دیکھتے ہوئے، یہ لانچ ایک تیز اور بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل لین دین کے تجربے کے ذریعے لوگوں کے وسیع طبقے کو فائدہ دے گا اور ممالک کے درمیان ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بڑھا دے گا۔

یہ لانچ سری لنکا اور ماریشس جانے والے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا سفر کرنے والے ماریشیس کے شہریوں کے لیے یوپی آئی  سیٹلمنٹ خدمات کی دستیابی کی سہولت فراہم کرے گا ۔ ماریشس میں روپے  کارڈ کی خدمات کی توسیع سے ماریشس کے بینکوں کو یہ صلاحیت حاصل ہوجائے گی کہ وہ ماریشس میں روپے میکانزم کی بنیاد پر کارڈ جاری کر سکیں اور ہندوستان اور ماریشس دونوں میں سیٹلمنٹ کے لیے روپے کارڈ کے استعمال کو آسان بنائیں۔

ش ح۔   ا گ۔ج

Uno-4810



(Release ID: 2004994) Visitor Counter : 47