وزارت خزانہ

مالی سال 24-2023 کے لیے 10 فروری، 2024 تک راست ٹیکسوں کے کل ترمیمی تخمینہ کے 80.23 فیصد پر براہ راست ٹیکس کی وصولی


دس فروری 2024 تک 17.30 فیصد کی سال بہ سال شرح ترقی کے ساتھ 18.38 لاکھ کروڑ روپے کے راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی

راست ٹیکس کی وصولی، ری فنڈز کی وصولی 20.25 فیصد کی سال بہ سال شرح ترقی کے ساتھ 15.60 لاکھ کروڑ روپے ہے

مجموعی کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) میں سال بہ سال 13.57 فیصد اور مجموعی ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی شرح ترقی 26.91 فیصد بالترتیب رہی

یکم اپریل 2023 سے 10 فروری 2024 کے درمیان 2.77 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے  ری فنڈز جاری کیے گئے

Posted On: 11 FEB 2024 2:13PM by PIB Delhi

10 فروری 2024 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔ 10 فروری 2024 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 18.8 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی رقم سے 17.30 فیصد زیادہ ہے۔ براہ راست ٹیکس کی وصولی رقم کی 15.60 لاکھ کروڑ روپے ہے،  جو پچھلے سال کی اسی مدت کی 20.25 فیصد وصولی سے زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 24-2023 کے لیے راست ٹیکسوں کے مجموعی ترمیمی تخمینوں کا 80.23 فیصد ہے۔

جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کا، مجموعی محصول وصولی کا تعلق ہے، سی آئی ٹی کی شرح ترقی 9.16 فیصد ہے، جب کہ پی آئی ٹی کی شرح ترقی محض 25.67 فیصد ہے (پی آئی ٹی میں ایس ٹی ٹی بھی شامل ہے)۔ ری فنڈز جاری کیے جانے کے بعد سی آئی ٹی کی وصولی میں خالص شرح ترقی 13.57 فیصد ہے اور پی آی ٹی وصولی میں 26.91 فیصد ہے۔ (صرف پی آئی ٹی)/ 27.17 فیصد (ایس ٹی ٹی سمیت پی آئی ٹی)۔

یکم اپریل 2023 سے 10 فروری 2024 تک 2.77 لاکھ کروڑ روپے کے ری فنڈز جاری کیے گئے۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4808

 

 



(Release ID: 2004985) Visitor Counter : 83