امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے، سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن تفویض کئے جانے پر اظہارِ مسرت کیا
وزیر داخلہ نے ،چودھری صاحب کواعزاز دے کر ،ملک کے کروڑوں کسانوں اور محنت کش لوگوں کو عزت دینے کے لئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
چودھری چرن سنگھ، زندگی بھر جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف رہے اورانھوں نے ایمرجنسی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا
چودھری صاحب نے اپنے فیصلوں سے، پورے ملک کو یہ دکھادیا کہ ایک کسان کا بیٹا ملک کی روزی روٹی سے لے کر پالیسی معاملات تک کے فیصلے کر سکتا ہے
Posted On:
09 FEB 2024 3:41PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے، سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن تفویض کئے جانے پر اظہار مسرت کیا ہے۔
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے، چودھری صاحب کو اعزاز دے کر ملک کے کروڑوں کسانوں اور محنت کش لوگوں کو عزت دینے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی نے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے لیے وقف کی، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ چودھری صاحب زندگی بھر جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف رہے اور انھوں نے ایمرجنسی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی نے اپنے فیصلوں کے ذریعے پورے ملک کو دکھادیا کہ ایک کسان کا بیٹا ملک کی روزی روٹی سے لے کر پالیسی معاملات تک کے فیصلے کر سکتا ہے۔
*****
U.No.4748
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2004518)
Visitor Counter : 73