نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
این اے ڈی اے (ناڈا) نے ‘‘روڈ ٹو پیرس 2024: صاف ستھرے کھیلوں کے چیمپیئن بننے اور اور اینٹی ڈوپنگ کے لیے متحد ہونے کے موضوع پر’’ کانفرنس کی میزبانی کی
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نیوٹریشنل سپلیمنٹس ٹیسٹنگ یعنی تغذیہ بخش خوراک کی جانچ (سی او ای-این ایس ٹی ایس) سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا
Posted On:
09 FEB 2024 3:13PM by PIB Delhi
نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی( این اے ڈی اے ) نے آج نئی دہلی میں ‘‘روڈ ٹو پیرس 2024: صاف ستھرے کھیلوں کے چیمپیئن بننے اور اور اییٹی ڈوپنگ کے لےی متحد ہونے کے موضوع پر’’ کانفرنس کی میزبانی کی ۔
اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے گجرات کے گاندھی نگر میں ایک اہم نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو) میں سینٹر آف ایکسیلنس فار نیوٹریشنل سپلیمنٹس ٹیسٹنگ (سی اوای –این ایس ٹی ایس) کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ قومی اہمیت کے حامل ادارے کے طور پر تسلیم شدہ، این ایف ایس یو کاشمار جدید سہولت، فارنسک اور سائبر سائنسز میں جدت اور مہارت کے طورپر ہوتا ہے۔
نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام پیرس اولمپکس 2024 کے لیے اہم اینٹی ڈوپنگ اقدامات پر کھیل کود سے وابستہ متعلقہ فریقوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
اپنے زبردست کلیدی خطاب میں،جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منصفانہ کھیل کے بنیادی اصولوں، مسابقت کی روح، اور کھیلوں میں سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کی لگن اور استقلال کی ستائش کی اور ملک کے اینٹی ڈوپنگ فریم ورک کو مضبوط بنانے میں این اے ڈی اے کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘کھلاڑیوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس ٹیسٹنگ کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام،بھارت میں غذائی سپلیمنٹ کی جانچ کی سہولیات کو فروغ دینے کے وزارت کے دیرینہ ہدف کے عین مطابق ہے۔’’
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ‘‘روڈ ٹو پیرس 2024’’ کا موضوع عالمی کھیلوں کے اسٹیج پر بحیثیت ایک ملک کے ہماری امنگوں کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہم نے ایک طویل فاصلہ طے کیا ہے، اور یہ سفر ہمارے ان کھلاڑیوں کی لگن اور محنت سے مربوط ہے جنہوں نے مسلسل ہمارے ملک کی شان میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔’’
بھارتی ایتھلیٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے بڑے پروگراموں میں جن میں اولمپکس، پیرا اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور دیگر چمپئن شپس شامل ہیں ہمارے بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی اورہنرکی عکاس ہیں ،جن میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں ۔
این اے ڈی اے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ صاف ستھرے کھیلوں کو فروغ دینے میں این اے ڈی اے کی انتھک کوششیں اور اینٹی ڈوپنگ اقدامات قابل تعریف ہیں۔ اس نے کھلاڑیوں کو تعلیم دینے، ٹیسٹ کرانے اور اینٹی ڈوپنگ قوانین اور پالیسیوں کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ انسداد ڈوپنگ ( ڈوپنگ کی روک تھام ) کوششیں کھیلوں کے منصفانہ اور صاف ماحول کو یقینی بنانے کے لیےضروری ہیں، اور حکومت اس مقصد کو آگے بڑھانے میں این اے ڈی اے کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) بھی درست اور قابل اعتماد جانچ کے طریقہ کار کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور بجٹ مختص کرنے اور بنیادی ڈھانچے میں اضافہ دونوں کے لحاظ سے حکومت کی مدد، ان اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے کے لیے بااختیار بنائے گی۔’’
اس کانفرنس نے اس موقع کو ایک جامع اشاعت کے آغاز ، ‘‘غذائی سپلیمنٹس پر ضروری بصیرتیں اور حقائق’’، کے ساتھ نشان زد کیا گیا ،جس کا مقصد کھلاڑیوں کو غذائیت کے معیارات اور ان کی صحت کے لیے بنائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرنا تھا۔
این اے ڈی اے نے ‘‘دی پیرس پینیکل ؛ناڈاز گائیڈ ٹو ایتھیکل اسپورٹنگ ’’کی نقاب کشائی کی، جو کہ پیرس اولمپکس 2024 کی تیاری کرنے والے ایتھلیٹس کے لیے جامع رہنما خطوط پیش کرنے والا ایک یقینی وسیلہ ہے۔ یہ گائیڈ ایتھلیٹس کے لیے ایک کمپاس کا کام کرتا ہے، جو انھیں اخلاقی اور منصفانہ کھیل کے اصولوں کے مطابق مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
کانفرنس میں اعلیٰ سرکاری حکام، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندوں، صنعت کےمتعلقہ فریقوں اور میڈیا کے ماہرین سمیت معزز شخصیات کی شرکت دیکھنے میں آئی ۔ ان کی اجتماعی سرگرمیوں اور مشترکہ نقطہ نظر نے عالمی سطح پر صاف ستھرے کھیلوں کی وکالت اور اخلاقی مقابلے کو فروغ دینے کے لیے بھارت کی ثابت قدمی کے عزم کو اجاگر کیا۔
جیسا کہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی عالمی برادری 2024 کے اولمپکس کے لیے پیرس میں جمع ہو رہی ہے، ‘‘روڈ ٹو پیرس 2024’’ کانفرنس صاف ستھرے کھیلوں کی چیمپئن بننے اور ڈوپنگ کے خلاف متحد ہونے کے بھارت کے عزم کا ثبوت ہےجو مشترکہ کوششوں اور اجتماعی عزم کے ساتھ، بھارتی کھیلوں میں منصفانہ کھیل، دیانتداری اور اخلاقی مسابقت کے مشعل بردار کے طور پر اپنی پوزیشن کی تصدیق کرتا ہے۔
*********
(ش ح۔ش م۔ع آ)
U.No.4740
(Release ID: 2004513)
Visitor Counter : 49