سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی کی او بی سی حیثیت پرایک جلسہ عام میں سوال اٹھانے والے راہل گاندھی کے بیان کے جواب میں پسماندہ طبقے کے لئے قومی کمیشن کا بیان

Posted On: 09 FEB 2024 3:21PM by PIB Delhi

ایک عوامی میٹنگ کے دوران، جناب راہل گاندھی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی او بی سی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے بیان دیاتھا۔

لہذا پسماندہ طبقات کےلئے قومی کمیشن واضح کرتا ہے کہ مودھ گھانچی ذات منڈل لسٹ میں 91 (اے) پر ہے۔ او بی سی کی ریاستی فہرست میں مودھ گھانچی ذات کو شامل کرنے کا نوٹیفکیشن 25 جولائی 1994 کو گجرات حکومت نے جاری کیا تھا۔

پسماندہ طبقات کے لئے قومی کمیشن نے15 نومبر 1997 کو مرکزی حکومت کو گجرات ریاست کے لئے او بی سی کی مرکزی فہرست میں مودھ گھانچی کو شامل کرنے کے لئے مشورہ دیا تھا اور اس کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن27 اکتوبر 1999کو جاری کیا گیاتھا۔ قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات ایکٹ، 1993 کے مطابق، او بی سی کی مرکزی فہرست میں کسی بھی ذات/کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کا مشورہ عام طور پر مرکزی حکومت کے لئے لازم تھا۔ ریاست گجرات کے لیے او بی سی کی مرکزی فہرست میں 104 ذاتیں/ برادریاں شامل ہیں جن میں مودھ گھانچی ذات بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ جب مودھ گھانچی کو او بی سی کی ریاستی فہرست کے ساتھ ساتھ او بی سی کی مرکزی فہرست میں شامل کرنے کے لیے مذکورہ بالا دونوں فیصلے لیے گئے تھے،اس وقت  جناب نریندر مودی کے پاس کوئی قانون سازی یا انتظامی عہدہ نہیں تھا۔

*******

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4739


(Release ID: 2004455) Visitor Counter : 65