وزیراعظم کا دفتر

ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا:وزیر اعظم

Posted On: 09 FEB 2024 1:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایکس  پر پوسٹ کیا کہ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، جو سبز انقلاب میں اپنے اہم کردار کے لیے معروف ہیں، کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

وزیر اعظم نےایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ حکومت ہند، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں ہمارے ملک کے لئے ان کے یادگار تعاون کے اعتراف میں، بھارت رتن سے نواز رہی ہے۔ انھوں نے مشکل وقت کے دوران زراعت میں خود کفالت اور ہندوستانی زراعت کو جدید بنانے کے لیے شاندار کوششیں کیں۔ ہم ان کے انمول کام کو ایک اختراعی اور سرپرستی کے طور پر تسلیم کرتے ہیں نیز بہت سے طلبا میں  ان سے سیکھنے اور تحقیق  کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے، جنھیں میں قریب سے جانتا تھا اور میں نے ہمیشہ ان کی بصیرت اور معلومات کی قدر کی’’۔

*****

U.No.4427

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2004412) Visitor Counter : 49