امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ کی وزارت  ( ایم ایچ اے ) نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور میانمار کی سرحد سے لگنے والی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے  بھارت اور میانمار کے درمیان  آزادانہ نقل  و حمل کے نظام ( ایف ایم آر )  کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے


یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہماری سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم ہے - مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ

چونکہ وزارت خارجہ  ، اس وقت آزادانہ نقل و حمل کے نظام کو ختم کرنے کے عمل  سے گزر رہی ہے، لہٰذا امور داخلہ کی وزارت نے آزادانہ نقل و حمل کے نظام کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی ہے

Posted On: 08 FEB 2024 1:29PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور میانمار کی سرحد سے متصل  بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے  بھارت اور میانمار کے درمیان  آزادانہ نقل و حمل کے نظام  ( ایف ایم آر ) کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے 'ایکس' پر  پوسٹ  کیا  کہ ’’ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہماری سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم ہے ۔  وزارت داخلہ  ( ایم ایچ اے )  نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت کا نظام ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور میانمار کی سرحد سے متصل  بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے  بھارت اور میانمار کے درمیان  ( ایف ایم آر )  کو ختم کر دیا جائے۔ چونکہ وزارت خارجہ اس وقت اسے ختم کرنے کے عمل میں ہے، ایم ایچ اے  نے  ایف ایم آر  کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

*******

 (ش ح –ح ا  - ع ا )

U. No. 4637



(Release ID: 2003934) Visitor Counter : 52