وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

عالمی سطح پر مسلح افواج کی ناری شکتی: اسکواڈرن لیڈر بھاونا کانتھ، کرنل پونگ ڈومنگ اور لیفٹیننٹ کمانڈر انو پرکاش نے ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو 2024 میں اپنے شاندار سفر کا اشتراک کیا

Posted On: 08 FEB 2024 10:13AM by PIB Delhi

ورلڈ ڈیفنس شو(ڈبلیو  ڈی ایس) 2024، جو اس وقت ریاض میں منعقد کیا جا رہا ہے، میں تینوں افواج کی  خواتین کی نمائندگی دیکھی گئی، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے تمام ڈومینز میں ناری شکتی کو فائدہ پہنچانے کے وژن کا ثبوت ہے۔ اسکواڈرن لیڈر بھاونا کانتھ، کرنل پوننگ ڈومنگ اور لیفٹیننٹ کمانڈر انو پرکاش نے ڈبلیو ڈی ایس  2024 کے مختلف سیمیناروں میں مسلح افواج کی نمائندگی کی، خاص طور پر بین الاقوامی خواتین میں دفاعی تھیم والے مقابلوں میں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)H39V.JPG

07 فروری 2024 کو، ہندوستانی فضائیہ کی ایک فائٹر پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر بھاونا کانتھ، نے ‘انٹرنیشنل ویمن ان ڈیفنس - انویسٹنگ ان انکلوسیو فیوچر’کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں پینلسٹ کے طور پر مرکزی شخصیت کی حیثیت حاصل کی، جس کی میزبانی  ریاست ہائے  متحدہ امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کی۔ اسکواڈرن لیڈر نے رکاوٹوں کو توڑنے اور آسمانوں پر چڑھنے کے اپنے متاثر کن سفر کا اشتراک کیا، اس طرح وہ ہندوستان کے  با وقار  فائٹر پائلٹ کلب کا حصہ بن گئی۔ قیادت، لچک اور جدید جنگ میں خواتین کے اُبھرتے ہوئے کردار کے بارے میں ان  کی  معلومات  کو  مختلف قسم کے  سامعین  کی طرف سے  داد وتحسین حاصل ہوئی ، جو ان کے سفر کے بارے میں جان کر بہت متاثر ہوئے۔ وہ یوم جمہوریہ پریڈ (2021) میں حصہ لینے والی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں۔ انہوں نے یوم جمہوریہ 2024 فلائی پاسٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

ہندوستانی فوج کی کرنل پونگ ڈومنگ پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے شمالی سیکٹر میں 15,000 فٹ کی بلندی پر  قائم  دنیا کی سب سے اونچی بارڈر ٹاسک فورس کی کمان کی ہے جس کی 20 سال سے زیادہ کی خدمات کے سلسلے میں ان کے نام  پر کئی اعزازات ہیں۔ وہ انجینئرنگ آفیسر ہونے کے ناطے کئی جوکھم بھری  کارروائیوں  میں سب سے آگے رہی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کی لیفٹیننٹ کمانڈر انو پرکاش نے میری ٹائم سیکورٹی اور آپریشنز میں اپنی مہارت کو  لوگوں کےسامنے پیش کیا۔ ان  کی شرکت نے ہندوستان کی وسیع ساحلی پٹی کی حفاظت اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیا۔ اس تقریب میں ان  کی موجودگی نے ہندوستان اور دیگر ممالک کے درمیان سمندری حدود میں مضبوط تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد کی۔

ڈبلیو ڈی ایس 2024 میں ان تین غیر معمولی خواتین افسران کی شرکت نے دفاعی منظر نامے میں ہندوستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کا ثبوت دیا۔ یہ تینوں 08 فروری 2024 کو انٹرنیشنل انڈین اسکول، ریاض میں مختلف اسکولوں کے تقریباً 600 اسکولی  بچوں کے ساتھ  اپنے شاندار سفر کے بارے میں ایک متاثر کن گفتگو کریں گے۔ یہ تقریب فوج میں خدمات انجام دینے والی ہندوستانی خواتین کی متنوع صلاحیتوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جو آنے والی نسلوں کو ان کے خوابوں کی پیروی کرنے اور نئی بنیادوں کا احاطہ کرنے کی ترغیب دے گی۔

ڈبلیو ڈی ایس2024، جس کا آغاز 04 فروری 2024 کو ہوا تھا، 08 فروری 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔ رکشا راجیہ منتری  جناب  اجے بھٹ نے شو کے لیے ہندوستانی وفد کے سربراہ کے طور پر ریاض کا دورہ کیا۔

*************

( ش ح ۔س  ب۔ رض (

U. No4625



(Release ID: 2003823) Visitor Counter : 70