اقلیتی امور کی وزارتت

نئی منزل اسکیم کے تحت 98712 مستفیدین کو تربیت فراہم کی گئی

Posted On: 07 FEB 2024 6:08PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کےتحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ  نئی منزل اسکیم 2014-15 سے 2020-21 تک نافذ کی گئی تھی جس کا مقصد ان اقلیتی نوجوانوں کو فائدہ بہم پہنچانا تھا جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ اس اسکیم نے رسمی تعلیم (درجہ VIII یا X) اور مہارتوں کا ایک مجموعہ فراہم کیا اور استفادہ کنندگان کو بہتر روزگار اور ذریعہ معاش تلاش کرنے کے قابل بنایا۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک 98,712 مستفیدین کو تربیت فراہم کی گئی ، 58,168 مستفیدین کے برسرروزگار ہونے کی اطلاع ہے اور 8,546 نے مزید تعلیم یا ہنر کی تربیت حاصل کی ہے۔ نئی منزل اسکیم کے تحت ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے اور صنفی لحاظ سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ضمیمہ میں درج ہے۔

اس اسکیم کو پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا، اس لیے وزارت میں فنڈ مختص کرنے کے بارے میں ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے ڈاٹا کو برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ اس کے آغاز کے بعد سے ، اسکیم کے تحت 562.39 کروڑ روپئے مختص کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 456.19 کروڑ روپیوں کے بقدر سرمائے کو 2022-23 تک بروئے کار لایا جا چکا ہے۔

ضمیمہ

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4594



(Release ID: 2003675) Visitor Counter : 75