جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت دن رات قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو فروغ دینے کی خاطر پالیسی میکانزم پر کام کر رہی ہے

Posted On: 07 FEB 2024 11:22AM by PIB Delhi

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تصور کے مطابق قابل تجدید توانائی کو اپنانے اور گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو فروغ دینے کی سمت حکومت کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت دن رات بجلی فراہم کرنے کی خاطر گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو فروغ دینے کے طریقوں پر کام کر رہی ہے۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 6 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں گرین ہائیڈروجن کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی  پربات چیت کی گئی تاکہ چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کا استعمال کیا جاسکے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، بجلی کی وزارت، این ٹی پی سی، سنٹرل الیکٹرسٹی کمیشن اور بھارت کی شمسی توانائی سے متعلق کارپوریشن کے افسران نے مذکورہ میٹنگ میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MIKR.jpg

 

حکام نے چوبیس گھنٹے بجلی اور زیادہ سے زیادہ بجلی کی مانگ کو مدد فراہم کرنے کے لیے گرین ہائیڈروجن کو اسٹوریج میڈیم کے طور پر استعمال کرنے کے مختلف ممکنہ اختیارات پر تفصیلی بات چیت کی۔ میٹنگ میں اس طرح کے منصوبوں کے لیے حکومت کی مدد فراہم کرنے کے مختلف طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن پالیسی طریقہ کارپر غور کیا جا رہا ہے ان میں معاہدہ برائے فرق (سی ایف ڈی)اس  طریقہ کار پر مبنی ایک میکانزم ہے جو کہ مارکیٹ کی قیمت اور متفقہ ‘‘اسٹرائیک پرائس’’ کے درمیان فرق پر مبنی ہے۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے حکام کو اقتصادیات، ٹیکنالوجیز اور گرین ہائیڈروجن اور پاور سیکٹر کی موجودہ اور مستقبل کی مارکیٹ کی صورتحال پر مبنی اسکیم کے رہنما خطوط تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیرموصوف نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قابل تجدید توانائی کی لاگت کو کم کرنے اور اسے سستی بنانے میں چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کے پہلے منصوبے سے حاصل ہونے والے تجربہ کو مستقبل میں بڑے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ECT9.jpg

*****

ش ح۔ش م۔ف ر

 (U: 4554)


(Release ID: 2003402) Visitor Counter : 77