سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں این ایچ -913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے سرلی-ہوری سیکشن کو شامل کرتے ہوئے پیکیج-1 کی تعمیر کے لیے 626.92 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2024 3:20PM by PIB Delhi

سڑک ،نقل  و حمل اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں این ایچ-913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے سرلی-ہوری سیکشن کو شامل کرتے ہوئے پیکیج-1 کی تعمیر کے لیے 626.92 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ کرونگ کومے ضلع میں ای پی سی موڈ پر چلائے جانے والے اس 35 کلومیٹر پراجیکٹ کا مقصد بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ یہ علاقے کے گاؤں کے لیے سال بھر رابطہ قائم کرتا ہے، جو ضلع کے پہاڑی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرتا ہے۔

********

ش ح۔ ا م ۔ ج

Uno4502


(Release ID: 2003069) Visitor Counter : 88