نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پہلی بمسٹیک ایکواٹکس چیمپئن شپ کا آغاز کیا


چیمپئن شپ دہلی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سوئمنگ پول کمپلیکس میں6 فروری سے 9 فروری 2024 تک منعقد ہو رہی ہے

بمسٹیک کے 7ممالک کے اکٹھا ہونے سے، خلیج بنگال کا علاقہ پیش رفت، ترقی اور تعاون کا علاقہ بن گیا:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 06 FEB 2024 12:32PM by PIB Delhi

نوجوانوں اورکھیل کودکے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں بمسٹیک ایکواٹکس چیمپئن شپ 2024 کا آغاز کیا۔ بمسٹیک ایکواٹکس چیمپئن شپ پہلی بار منعقد ہو رہی ہے۔

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ‘‘دنیا کی 25 فیصد آبادی جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی خطوں میں رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بمسٹیک کے 7 ممالک کے اکٹھا ہونے سے، خلیج بنگال کا علاقہ نہ صرف سفر اور نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا خطہ بن گیا ہے بلکہ یہ پیش رفت، ترقی اور تعاون کا علاقہ بھی بن  گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف گہری دوستی میں مدد ملے گی بلکہ کھیلوں کے ایک گہرے کلچر کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی جس سے کھلاڑیوں کے درمیان دوستی کو بھی گہرا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ بالکل وہی سوچ ہے جس کا تصور ہمارے معزز وزیر اعظم نے نیپال میں اس کھیل کے ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیا تھا۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OA7R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I70G.jpg

یہ تنظیم ،تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے  اس مقابلے کی میزبانی کر رہی ہے جس کی میزبانی بھارت میں کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں چوتھی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے دوران کیا تھا، جہاں انہوں نے ہندوستان میں بمسٹیک یوتھ واٹر اسپورٹس مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ یہ تقریب ابتدائی طور پر سال 2021 کے لیے تجویز کی گئی تھی تاہم بعد میں دنیا بھر میں کووڈ- 19 کی وبا پھیلنے کی وجہ سے اسے 2024 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر کھیل کے ساتھ، افتتاحی تقریب میں نیپال کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب ڈگ بہادر لمبو اور بمسٹیک کےسکریٹری جنرل جناب اندر منی پانڈے،بمسٹیک کے ہائی کمشنرز اور بمسٹیک کے ہندوستان  میں سفیر شامل ہیں۔ شرکت کرنے والوں میں وزیٹنگ ممالک اور حکومت ہند کے معززین بھی شامل ہیں۔

پہلی بمسٹیک ایکواٹکس چیمپئن شپ دہلی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سوئمنگ پول کمپلیکس میں 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک منعقد ہو رہی ہے جس میں تیراکی، واٹر پولو اور ڈائیونگ کے مقابلوں میں 20 سال سے کم عمر کے زمرے کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کے تین مقابلوں میں کل 39 تمغے دئیے جائیں گے اور اس کے ساتھ کل 9 ٹرافیاں بھی دی جائیں  گی۔ تقریبات میں 500 سے زیادہ اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے جن میں بمسٹیک کے مختلف رکن ممالک کے 268 کھلاڑی شامل ہیں۔

بمسٹیک (دی بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی- سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک منفرد رابطہ قائم کرتا ہے جس کے پانچ ارکان (بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، نیپال اور سری لنکا) جنوبی ایشیا اور دو ممبران (میانمار اور تھائی لینڈ)جنوب مشرقی ایشیا سے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ع ن

(U: 4483)


(Release ID: 2002966) Visitor Counter : 94