بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز میں روزگار کے مواقع

Posted On: 05 FEB 2024 3:39PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے، غیر فارمی شعبے میں،نئی اکائیوں کے قیام میں کاروباریوں کی مدد کے لیے، وزیر اعظم کے روزگار وضع کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس کا مقصد وسیع پیمانے پر منتشر روایتی کاریگروں/دیہی اور شہری بے روزگار نوجوانوں کااحاطہ کرنا اور انہیں ان کی دہلیز پر ممکنہ حد تک ذاتی  روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پی ایم ای جی پی کے تحت، عام زمرے کے مستفیدین، دیہی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 25فیصد اور شہری علاقوں میں 15فیصد مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خصوصی زمروں سے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، او بی سی، اقلیتوں، خواتین، سابق فوجی، جسمانی طور پر معذور، ٹرانس جینڈر، شمال مشرقی علاقہ، پہاڑی اور سرحدی علاقوں اور خواہش مند اضلاع وغیرہ سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنندگان کے لیے، مارجن منی سبسڈی دیہی علاقوں میں 35فیصداور شہری علاقوں میں 25فیصد ہے۔ منصوبے کی زیادہ سے زیادہ لاگت مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 50 لاکھ اور روپےاورسروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے ہے۔  

اس کے علاوہ، خصوصی زمرے کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کا اپنا حصہ 05فیصد اور عام زمرے کے مستفید ہونے والوں کے لیے 10فیصد ہے۔

سال19-2018 سے، موجودہ  پی ایم ای جی پی /آر ای جی پی /مدرا انٹرپرائزز کو بھی اپ گریڈیشن اور توسیع کے لیے، ماضی کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر دوسرے قرض کے ساتھ تعاون حاصل ہے۔ دوسرے قرض کے تحت، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے تحت مارجن منی سبسڈی کے لیے قابل قبول پروجیکٹ لاگت 1.00 کروڑ روپے ہے اور سروس سیکٹر کے لیےیہ 25 لاکھ روپے ہے۔ تمام زمروں کے لیے دوسرے قرض پر اہل سبسڈی پروجیکٹ لاگت کا 15فیصدہے (20فیصد این ای آر اور پہاڑی ریاستوں کے لیے)۔

مالی سال 20-2019 سے مالی سال 22-2021 تک ملک میں پی ایم ای جی پی کے تحت، امدادی اکائیوں کی تعداد، مارجن منی سبسڈی دی گئی اور تخمینہ روزگار پیدا ہوا، اس کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

نمبر شمار

سال

مدد فراہم کردہ اکائیوں کی تعداد

مارجن رقم سبسڈی فراہم کی گئی(روپے لاکھ میں)

تخمینی روزگار وضع کئے گئے

1

2019-20

66,653

195082.15

533,224

2

2020-21

74,415

218880.15

595,320

3

2021-22

103,219

297765.91

825,752

میزان

244,287

711728.21

1,954,296

 

پی ایم ای جی پی کے تحت مالی سال 21-2020 کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 کے دوران  وضع کردہ روزگار میں کوئی کمی نہیں ہے۔ درحقیقت، پی ایم ای جی پی  کے تحت پیدا ہونے والے روزگار میں ~39فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2020-21 میں 595,320 سے بڑھ کر مالی سال 22-2021 میں 825,752 ہو گئے ہیں۔

ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے کے وی آئی سی کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں:

  1. روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے، کے وی آئی اسکیموں کو آگے بڑھانے کے لیے، ہر سطح پر بیداری کیمپ، ورکشاپس اور نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
  2. پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کے وی آئی اسکیموں کی تشہیر۔
  3. ملک کے کسانوں، آدیواسیوں اور بے روزگار نوجوانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے، کے وی آئی سی نے18-2017 کے دوران ہنی مشن کا آغاز کیا۔ ہنی مشن کے تحت، ہر شخص کو شہد کی مکھیوں کے زندہ چھتے کے ساتھ، 10 شہد کی مکھیوں کے خانے فراہم کیے جاتے ہیں۔
  4. کمبھار سشکتی کرن پروگرام کے تحت،کے وی آئی سی ،دیہی مٹی کے برتنوں کے کاریگروں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے ،ہنر مندی کی تربیت فراہم کر رہا ہے اور اچھے معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے گھریلو سطح پر توانائی کے موثر آلات جیسے مٹی کے برتنوں کے برقی پہیے، بلونجر، پگ مل، بھٹے وغیرہ فراہم کر رہا ہے۔
  5. کے وی آئی سی،www.ekhadiindia.com کے ذریعے،www.khadiindia.goin نے تمام کے وی آئی مصنوعات  کی آن لائن فروخت شروع کر دی ہے۔

یہ معلومات  انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجہ کی کمپنیوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

 

************

 

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4429)



(Release ID: 2002685) Visitor Counter : 45