صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل منیجمنٹ میں پروبیشنرز کے تربیتی کورس کے 31ویں بیچ کےزیرتربیت افسر ان نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
05 FEB 2024 12:46PM by PIB Delhi
ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ میں پروبیشنرز ٹریننگ کورس کے 31 ویں بیچ کے زیرتربیت افسران نے آج (5 فروری 2024) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ان افسران کا تعلق انڈین سول اکاؤنٹس سروس، انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس اور انڈین پی اینڈ ٹی (فنانس اینڈ اکاؤنٹس) سروس سے ہے۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ ایک اچھا عوامی مالیاتی انتظامی نظام ہی اچھی حکمرانی کی بنیاد ہے۔ منظم مالیاتی خدمات جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں ، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مالیاتی نظم و نسق کے نظام کی تعمیر کریں اور اسے برقرار رکھیں جن سے حکومت کے کام کوموثر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے انتظامیہ میں ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں حکمرانی میں صداقت اور تدبر کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پورے خلوص نیت سے اس ذمہ داری کو نبھائیں۔
صدر نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں ان خدمات میں شامل ہوئے ہیں جب ملک ڈیجیٹل تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بناتے ہوئے خدمات کی فراہمی میں حسن کارکردگی کی عوام میں توقعات بڑھ رہی ہیں۔ خدشات کو دور کرنے کے لیے، سرکاری محکموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کریں اور گورننس کے نظام کو شہری مرکوز، موثر اور شفاف بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام صرف مالی وسائل کی افادیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں پالیسی تبدیلیوں کے اثرات کا تجزیہ کرنا اور مالیاتی انتظامی نظام سمیت گورننس کے مختلف نظاموں کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات تجویز کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان کاموں کو انجام دینے کے لیے ہمیشہ بدلتی ہوئی اور جدید ٹیکنالوجی کی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں اور جدوجہد جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے اور ہمارے اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے نظام کو ہموار بنانے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہونی چاہیے۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
.*******
ش ح۔م م ۔رم
U4413
(Release ID: 2002522)
Visitor Counter : 77