کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مصالحوں اور رسوئی میں کام آنے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی کے 7ویں اجلاس کا اہتمام کوچی میں کیا گیا، 31 ممالک نے اس میٹنگ میں حصہ لیا، 5 مصالحوں کے لیے کوالٹی اسٹینڈرس کو حتمی شکل دی گئی

Posted On: 03 FEB 2024 12:55PM by PIB Delhi

مصالحوں اور رسوئی میں کام آنے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی کے 7ویں اجلاس کا اہتمام 29 جنوری 2024 سے 2 فروری 2024 تک کوچی میں کیا گیا۔ کووِڈ19 وبائی مرض کے بعد، سی سی ایس سی ایچ 7 اس کمیٹی کا پہلا ایسا اجلاس تھا جسے فزیکل طور پر منعقد کیا گیا۔ 31 ممالک کے 109 مندوبین نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔

سی سی ایس سی ایچ 7 نے شاندار نتائج حاصل کئے۔ اس سیشن میں، 5 مصالحوں - یعنی چھوٹی الائچی، ہلدی، جونیپر بیری، آلپائس اور چکرپھول کے کوالٹی اسٹینڈر کو حتمی شکل دی گئی۔

سی سی ایس سی ایچ نے ان پانچ معیاروں کو، مکمل کوڈیکس معیارات  کے طور پر حتمی آٹھویں مرحلے میں اپنانے کی سفارش کرتے ہوئے کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (سی اے سی) کو ارسال کر دیا ہے ۔

اس کمیٹی میں پہلی مرتبہ مصالحوں کی گروپ بندی کی حکمت عملی کو کامیابی سے عمل میں لایا گیا۔ اس طریقے سے کمیٹی نے موجودہ سیشن میں 'پھلوں اور بیریوں سے اخذ کردہ مصالحوں' (3 مسالوں یعنی جونیپر بیری، آل اسپائس اور چکر پھول پر مشتمل) کے لیے پہلے گروپ معیار کو حتمی شکل دی۔

ونیلا کے لیے ڈرافٹ کا معیار مرحلہ 5 تک پہنچ گیا ہے اور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بحث کے لیے لے جانے سے قبل رکن ممالک کے ذریعے اس کی مزید مرحلے کے لیے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

خشک دھنیا کے بیج، بڑی الائچی، میٹھی مارجورم اور دار چینی سے متعلق کوڈیکس کے معیارات کی ترقی کے لیے تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں اور انہیں قبول کر لیا گیا۔ کمیٹی اپنے آئندہ ایڈیشنوں میں ان چار مصالحوں کے معیارات کے مسودے پر کام کرے گی۔

سی سی ایس سی ایچ کے 7ویں اجلاس میں پہلی مرتبہ لاطینی امریکی ممالک کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمیٹی کی آئندہ میٹنگ کا اہتمام 18 مہینوں کی مدت کےبعد کیا جائے گا۔

درمیانی مدت میں ، مختلف ممالک کے زیر صدارت الیکٹرانک ورکنگ گروپس (ای ڈبلیو جیز) کثیر القومی مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے، جس کا مقصد سائنس پر مبنی ثبوتوں پر انحصار کرتے ہوئے معیارات کو بہتر بنانا ہے۔

کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (سی اے سی)، جو مشترکہ طور پر ایف اے او اور ڈبلیو ایچ او کے ذریعے قائم کیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی، بین حکومتی ادارہ ہے جس میں 194 سے زائد ممالک کی رکنیت ہے، یہ روم میں واقع ہے اور اسے انسانی خوراک سے متعلق بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات وضع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

سی اے سی  اپنا کام سی سی ایس سی ایچ سمیت مختلف کوڈیکس کمیٹیوں کے توسط سے انجام دیتا ہے، جس کی میزبانی مختلف رکن ممالک کرتے ہیں ۔

مصالحوں اور رسوئی میں کام آنے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق کوڈیکس کمیٹی (سی سی ایس سی ایچ) کو 2013 میں کوڈیکس ایلی مینٹیریس کمیشن (سی اے سی) کے تحت کموڈٹی کمیٹیوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ ہندوستان شروع سے ہی اس باوقار کمیٹی کی میزبانی کرتا ہے اور اسپائسز بورڈ انڈیا سیکرٹریٹ تنظیم کے طور پر کام کرتا ہے جو کمیٹی کے اجلاسات کا منعقد کراتی ہے۔

خوراک کے تحفظ اور صارفین کے تحفظ سے متعلق تجارتی تنازعات کے حل کے لیے سی اے سی کے معیارات کو ڈبلیو ٹی او نے بین الاقوامی حوالہ جات کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ سی سی ایس سی ایچ سمیت سی اے سی کے تحت کمیٹیوں کے تیار کردہ معیارات رضاکارانہ نوعیت کے ہوتے ہیں، جنہیں سی اے سی کے رکن ممالک اپناتے ہیں اور اپنے قومی معیارات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے حوالہ معیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ سی اے سی کے کام پوری دنیا میں خوراک کے معیارات کو ہم آہنگ کرنے، خوراک میں منصفانہ عالمی تجارت کو آسان بنانے اور عالمی صارفین کی صحت کے تحفظ کے لیے خوراک کی حفاظت کو بڑھانے میں معاون ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4376



(Release ID: 2002202) Visitor Counter : 59