صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں سے متعلق تازہ معلومات
میرا اسپتال ایپ کو ضلعی اسپتالوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے
Posted On:
02 FEB 2024 3:13PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اعظم ڈاکٹر بھارتی پروین پوارنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ضلع اسپتالوں کو مضبوط بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ ضلعی ہسپتال میں معیاری کا کردگی اور خدمات کو بہتر بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔ اس سمت میں کچھ متعلقہ کوششیں حسب ذیل ہیں:
- جن میں این ایچ ایم کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آیوشمان بھارت- صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (اب آیوشمان آروگیہ مندر کے نام سے تبدیل کر دیا گیا ہے)، ایمرجنسی کووڈ ریسپانس پیکیج I اور II، 15 ویں مالیاتی کمیشن، وزیر اعظم - آیوشمان بھارت ہیلتھ بنیادی ڈھانچہ مشن شامل ہیں۔
- نرسوں، اے این ایمز، پیرامیڈیکس کی تربیت اور میڈیکل آفیسرز (ایم اوز) کے لیے ڈپلومیٹ نیشنل بورڈ (ڈی این بی)/سی پی ایس کورسز فراہم کرنے کے لیے ضلعی اسپتالوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
- حکومت نے ضلعی ہسپتالوں میں مریضوں کا ایک فیڈ بیک سسٹم "میرا اسپتال" کو مربوط کیا ہے۔تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صحت عامہ کی سہولیات کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات محفوظ ہیں، مریضوں پر مرکوز اور معیار کی یقینی سطح کی ہیں، قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات سرٹیفیکیشن کو عوامی صحت کی سہولیات میں فعال طور پر نافذ کیا جاتا ہے۔
- اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ ڈی ایچ کی کارکردگی کا اندازہ ڈیٹا ریکارڈنگ اور رپورٹنگ سسٹم کی سالمیت پر منحصر ہے،۔ صحت کے بندوبست اور معلومات کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔
- صحت عامہ کی سہولیات حاصل کرنے والے مریضوں کے جیب خرچ کو کم کرنے کے لیے ضروری ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت مفت دوائیوں کی خدمت کے اقدام اور مفت تشخیصی اقدام کو شروع کیا ہے۔
- ای سنجیونی جیسے ٹیلی کنسلٹیشن پلیٹ فارم کے ذریعے ماہرین کی دیکھ بھال تک رسائی کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا ضلعی ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے مطابق، ایچ ایم آئی ایس میں حاصل کردہ اعداد و شمار اور شمار کے اشارے کی بنیاد پر، 17 کلیدی کارکردگی کے اشارے کی ایک سیٹ کونیتی آیوگ اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے مشترکہ طور پر حتمی شکل دی ہے، جس میں ڈھانچے، عمل، آؤٹ پٹ اور نتائج سےمتعلق شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے کے دوسرے مرحلے کے لئے ایچ ایم آئی ایس کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کی تصدیق بالمقابل یعنی ان کے طبیعاتی ریکارڈ کی نوعیت اور اس سے متعلق تمام تر امور مجموعی ضلع اسپتالوں کے بالمقابل ان کی دس فی صد تعداد کے لئے بروئے کار لائے جائیں گے۔
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-4310
(Release ID: 2001913)