وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

'غریب' (غریب)، 'مہیلائیں' (خواتین)، 'یووا' (نوجوان) اور 'انّ داتا' (کسان) حکومت کے لیے توجہ مرکوز کرنے والی چار بڑے طبقات ہیں: مرکزی وزیر خزانہ


"سماجی انصاف، ایک مؤثر اور ناگزیر حکمرانی کا ماڈل ہے"

'وکست بھارت' لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے بارے میں ہے؛ مرکزی  وزیر خزانہ

Posted On: 01 FEB 2024 12:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت چار بڑے طبقات پر توجہ مرکوز کرنے کا پختہ یقین رکھتی ہے، جیسے کہ 'غریب' (غریب)، 'مہیلائیں' (خواتین)، 'یووا' (نوجوان) اور 'انّ دتا' (کسان)۔ یہ بات محترمہ نرملا سیتا رمن نے  آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے کہی ۔  انہوں نے مزید کہا "ان کی ضروریات، ان کی خواہشات اور ان کی فلاح و بہبود،  ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک  جب ہی ترقی کرتا ہے، جب وہ ترقی کرتے ہیں۔ ان چاروں طبقات کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے، حکومتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ یہ مدد حاصل کرتے ہیں۔ ان کو بااختیار بنانے   اور  ان کی بہبود سے  ملک ترقی کرے گا" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K4AX.jpg

محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سماجی انصاف ،ایک مؤثر اور ناگزیر حکمرانی کا  ماڈل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کو کم کرنے پر زور دینے سے شفافیت آئی ہے اور اس کے فوائد تمام اہل افراد تک پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا  کہ 'فوائد کی براہ راست منتقلی' نے مذکورہ بالا  مقصد کو کیسے حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ نتائج پر ہے نہ کہ اخراجات پر۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ترقی کی سمت ،حکومت کا ہمہ جہتی، ہمہ رُخی  اور ہمہ گیر نقطہ نظر، 2047 تک ہندوستان کو 'وکست  بھارت' بنانے کے عین مطابق ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں لوگوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں با اختیار برنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع  - ق ر)

U-4254


(Release ID: 2001291) Visitor Counter : 99