وزارت خزانہ

مالی سال 2023-24 کے لیے دسمبر 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 JAN 2024 6:11PM by PIB Delhi

دسمبر 2023 تک کی مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ اکاؤنٹ کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:-

حکومت ہند نے دسمبر 2023 تک  20,71,939 کروڑ روپے (2023-24 کے متعلقہ بی ای  کا 76.3 فیصد) حاصل کیے ہیں، جس میں 17,29,931 کروڑ روپے ٹیکس ریوینیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 3,12,358 کروڑ روپے نان-ٹیکس ریوینیو اور 29,650 کروڑ روپے نان- ڈیبٹ کیپٹل ریسپٹس۔ نان- ڈیبٹ کیپٹل ریسپٹس  19,597 کروڑ روپے کے قرضوں کی وصولی اور 10,053 کروڑ روپے کی متفرق کیپٹل ریسپٹس پر مشتمل ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کی طرف سے 7,47,288 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے 1,37,851 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 30,54,217 کروڑ روپے ہے (2023-24 کے اسی بی ای کا 67.8 فیصد)، جس میں سے 23,80,587 کروڑ روپے ریوینیو اکاؤنٹ پر اور 6,73,630 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہے۔ کل محصولات کے اخراجات میں سے، 7,48,207 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں پر ہیں اور 2,76,804 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز کے مد میں ہیں۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 4209



(Release ID: 2000982) Visitor Counter : 59