ٹیکسٹائلز کی وزارت
خواتین میں فٹنس بیداری پیدا کرنے کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت 4 فروری کو راجستھان کے کوٹا میں ’ایک بھارت ساڑی واکاتھون‘ کا اہتمام کرے گی
خود کفیل ہندوستان منانے کے لیے کوٹا میں 3 فروری سے 8 فروری تک آتم نربھر بھارت اتسو
Posted On:
30 JAN 2024 12:46PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت 04 فروری 2024 بروز اتوار کو راجستھان کے کوٹا میں دسہرہ گراؤنڈ، شکتی نگر میں آتم نربھر بھارت اتسو کے ساتھ مل کر’ایک بھارت ساری واکاتھون‘ کا اہتمام کر رہی ہے، جو 03 فروری سے 08 فروری 2024 تک چلے گا۔
ٹیکسٹائل کی وزارت نے اس سے قبل سورت (9 اپریل 2023) اور ممبئی (10 دسمبر 2023) میں کامیابی کے ساتھ ساڑی واکتھون کے دو ایڈیشن منعقد کیے ہیں۔ ٹیکسٹائل کے جذبے کو فروغ دینے اور مقامی نظریئے کے لیے ووکل کی حمایت کرنے کی غرض سے ہزاروں خواتین ساڑھیوں میں ملبوس اپنی ریاست کی شان کی نمائندگی کرنے کے لیے وہاں جمع ہوئیں۔ اسی طرح 3 جنوری سے 10 جنوری 2024 تک بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں خود انحصاری کا جشن منانے کے لیے آتم نر بھر بھارت اتسو 2024 کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ممبئی میں ساری واکاتھون
سورت اور ممبئی میں ساڑی واکاتھون کی کامیابی ، اور بھارت کے تعلیمی ہب، بھارت منڈپم میں آتم نربھر بھارت اتسو، کے بعد کوٹا ، ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ساڑی واکاتھون کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے، جس کا اہتمام ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت کرے گی۔ ہندوستان کے اس پروگرام کا مقصد خواتین میں فٹنس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔ ملک بھر میں رہنے والی خواتین اپنے روایتی انداز میں ساڑھیاں باندھ کر چلیں گی۔
آتم نر بھر بھارت اتسو، بھارت خود انحصاری اور روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی مکمل حمایت کا مظاہرہ اور جشن منائے گا۔ ہمارا ہینڈ لوم سیکٹر ملک کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی علامت ہے، اس کے علاوہ یہ ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے، جو بڑی تعداد میں لوگوں خصوصاً خواتین کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کے ہینڈلوم سیکٹر میں 35 لاکھ سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔
ممبئی میں ساڑی واکاتھون
ہینڈلوم ساڑھی بُننے کا فن روایتی قدروں سے جڑا ہوا ہے اور ہر علاقے میں ساڑھی کی شاندار قسمیں ہیں۔ ساڑیوں کی انفرادیت، جیسے کہ پیٹھانی، کوٹ پیڈ، کوٹا ڈوریا، تانگیل، پوچمپلی، کانچی پورم، تھروبونم، جمدانی، سانتی پوری، چندری، مہیشوری، پٹولا، موئرنگفی، بنارسی بروکیڈ، تنچوئی، بھاگلپوری سلک، باون بوٹی، پشمینہ ساڑی وغیرہ کے نام ہیں۔ چند ایک خصوصی آرٹ، بنائی، ڈیزائن اور روایتی شکلوں کے ساتھ پوری دنیا میں ساڑھیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
ہندوستان میں ہینڈلوم ساڑھی کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختلف ریاستوں سے خواتین کی شرکت کو مدعو کرکے ان کے ساڑھی پہننے کے طورطریقوں کی نمائش کی گئی ہے اور اس طرح ہندوستان کو ثقافتی تنوع اور بااختیار بنانے کے اس جشن میں "کثرت میں وحدت " والے ملک کے طور پر پیش کیا جائے۔ توقع ہے کہ ملک بھر سے 10,000 خواتین اپنے مخصوص روایتی لباس میں اس تقریب میں شامل ہوں گی۔ یہ اجتماع ایک درخشاں گلکاری بننے کا وعدہ کرتا ہے، جس میں نہ صرف پرجوش شرکاء بلکہ مختلف شعبوں کی قابل ذکر شخصیات سمیت مشہور شخصیات، بااثر شخصیات، فیشن ڈیزائنرز اور پرعزم آنگن واڑی ورکرز بھی شامل ہوں گی۔
آتم نربھر بھارت اتسو نمائش میں، مختلف ریاستی حکومتی اداروں/ اعلیٰ سوسائٹیوں، پرائمری ہینڈلوم ویور کوآپریٹو سوسائٹیوں/ ہینڈلوم، دستکاری، جوٹ، ریشم اور اونی بنکروں/ کاریگرز شرکت کرنے والوں میں شامل ہوں گے، جس میں ہندوستان بھر سے 150 شرکا ءحصہ لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-4148
(Release ID: 2000567)
Visitor Counter : 93