وزارت دفاع

آئی این ایس سمترا نے بحری قزاقی کے خلاف دوسرا کامیاب آپریشن  انجام دیا – عملے کے 19 ارکان اور جہاز کو صومالی قزاقوں سے بچایا

Posted On: 30 JAN 2024 9:34AM by PIB Delhi

بھارتیہ بحریہ کے جہاز سمترا نے ایف وی ایمان پر بحری قزاقی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی  کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن انجام دیا ہے،اس کارروائی میں ماہی گیری کے جہاز النعیمی اور اس کے عملے (19 پاکستانی شہریوں) کو 11 صومالی قزاقوں سے بچا لیا گیا ہے۔

آئی این ایس سمترا، ہندوستانی بحریہ کا مقامی آف شور گشتی جہاز صومالیہ اور خلیج عدن کے مشرق میں بحری قزاقی اور میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔پی ایم 28 جنوری24 کو جنگی جہاز نے ایرانی پرچم بردار ماہی گیری کے جہاز (ایف وی) ایمان کو اغوا کرنے کے حوالے سے ایک تکلیف دہ پیغام کا جواب دیا تھا، جس جہاز پر قزاق سوار ہوگئے تھے اور جنہوں نے عملے کے کارکنان کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ایف وی کو آئی این ایس سمترا نے روکا اور ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے کشتی اور اس کے عملے (17 ایرانی شہریوں) کو 29 جنوری 2024کی صبح کے اوائل میں بحفاظت بچا لیا ۔

اس کے بعد، آئی این ایس سمترا پرایک اور ایرانی پرچم بردار ماہی گیری کے جہاز النعیمی کو تلاش کرنے اور روکنے کے لیے  ایک بارپھر دباؤ ڈالا گیا،جس جہازپر قزاق سوار ہوگئے تھے  اورانہوں نے اس کے عملےکے (19 پاکستانی شہریوں) کو یرغمال بنا لیا تھا۔ بدلتی ہوئی صورتحال پر تیزی سے  کارروائی کرتے ہوئے سمترا نے پی ایم 29 جنوری 24 کو ایف وی کو روکا اور زورزبردستی اور اپنے لازمی ہیلو اور کشتیوں کی موثر تعیناتی کے ذریعے عملے اور جہاز کو محفوظ طورپررہا کرنے پر مجبور کیا۔جہاز نے صفائی ستھرائی کے لیے تصدیقی بورڈنگ کا کام بھی کیا اور عملے کےان افراد کی خیروعافیت پربھی نظر رکھی جنہیں صومالی قزاقوں نے یرغمال بنا یا تھا۔

آئی این ایس سمترا نے 36 گھنٹے سے بھی کم عرصے کے دوران، تیز، مسلسل اور انتھک کوششوں کے ذریعے  عملے کے36 افراد (17 ایرانی اور 19 پاکستانی) کے ساتھ کوچی کے تقریباً 850بحری میل مغرب میں جنوبی بحیرہ عرب میں دو  اغوا کئے گئے ماہی گیری کے جہازوں کو بچایا، اور تجارتی جہازوں پر قزاقی کی مزید کارروائیوں کے لیے مدرشپس کے طور پر ماہی گیری کے جہاز کے غلط استعمال کو روکا۔

بھارتی بحریہ نے ایک بار پھر خطے میں تمام بحری خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کو ثابت کیا ہے تاکہ سمندر میں تمام بحری جہازوں اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIc(1)96VZ.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIc(3)FXY1.png

 

 

***********

 

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.4137



(Release ID: 2000481) Visitor Counter : 59