امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ کا کہنا ہے کہ 'پریکشا پہ چرچا' پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طلباء کے ساتھ بات چیت ہماری نوجوان نسل کو امتحانات کے دوران درپیش چنوتیوں سے نمٹنے کے بارے میں ایک بصیرت انگیز سبق  کی حامل تھی


مودی جی کے الفاظ نے نہ صرف طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے ترغیب فراہم کی، بلکہ اس سے انہیں تناؤ کا سامنا کرنے میں بھی مدد حاصل ہوئی

یہ الفاظ اساتذہ اور والدین کے ساتھ ساتھ ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر طریقے سے سکھانے اور پروان چڑھانے کے لیے رہنمائی کا باعث ثابت ہو سکتے ہیں

Posted On: 29 JAN 2024 7:43PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ، 'پریکشا پہ چرچا' پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طلباء کے ساتھ بات چیت ہماری نوجوان نسل کو امتحانات کے دوران درپیش چنوتیوں سے نمٹنے کے بارے میں ایک بصیرت انگیز سبق کی حامل تھی۔

ایکس پلیٹ فارم پر کی گئی ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’ پریکشا پے چرچا پروگرام کے دوران طلباء کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بات چیت سے ہماری نوجوان نسل کو امتحان کے دوران درپیش چنوتیوں کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی جی کے الفاظ نے نہ صرف طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے ترغیب فراہم کی، بلکہ اس سے انہیں تناؤ کا سامنا کرنے میں بھی مدد حاصل ہوئی۔ یہ الفاظ اساتذہ اور والدین کے ساتھ ساتھ ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر طریقے سے سکھانے اور پروان چڑھانے کے لیے رہنمائی کا باعث ثابت ہو سکتے ہیں۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4131



(Release ID: 2000450) Visitor Counter : 48