وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی


جناب سمرت چودھری اور جناب وجے سنہا کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباددی

Posted On: 28 JAN 2024 6:10PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد  پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب سمرت چودھری اور جناب وجے سنہا کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

بہار میں قائم ہونے والی این ڈی اے حکومت ریاست کی ترقی اور اس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

میں نتیش کمار جی کو وزیر اعلی کے طور پر اور سمرت چودھری جی اور وجے سنہا جی کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم پوری لگن کے ساتھ ریاست کے میرے  پریوار کے لوگوں کی خدمت کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4105


(Release ID: 2000229) Visitor Counter : 93