خلا ء کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اپنی رہائش گاہ پر اسرو کی خواتین سائنسدانوں کے لیے یوم جمہوریہ کے استقبالیہ کی میزبانی کر رہے ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہا کہ خواتین نے سائنسی دنیا اور خاص طور پر محکمہ خلا (ڈی او ایس) میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے
انہوں نے کہا کہ محکمہ خلا اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ٗ(اِسرو) نے ہندوستانی خواتین کے لیے دوسرے شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اہم کردار ادا کرنے کے لیے دروازے کھول دیئے ہیں
Posted On:
27 JAN 2024 1:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر اِسرو کی 225 سے زائد خواتین سائنسدانوں کے لیے یوم جمہوریہ کے استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
ان میں نامور خواتین سائنسدانوں کی ٹیم بھی شامل تھی جس نے یوم جمہوریہ اِسرو جھانکی کی قیادت کی، جس میں چندریان، آدتیہ ایل 1 اور دیگر حالیہ کامیابی کی کہانیوں کو دکھایا گیا جنہوں نے عالمی شناخت حاصل کی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں میں سے ہر ایک کو اِسرو سے جوڑا۔
اِسرو کی جھانکی کی قیادت مکمل طور پر آٹھ خواتین سائنسدانوں نے کی، جبکہ 220 مدعو خواتین سائنس دانوں نے اپنی شریک حیات کے ساتھ دستے کو خوش اور پرجوش کیا۔ تمام خواتین دستوں کو بنگلورو، احمد آباد، ترواننت پورم اور سری ہری کوٹا کے مختلف اسرو مراکز سے لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ فخر کا یہ دن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وجہ سے ممکن ہوا، جنہوں نے نئی خلائی اصلاحات کیں اور خلائی شعبے کو ماضی کی بیڑیوں سے آزاد کیا۔
خواتین سائنس دانوں نے کہا کہ جب اِسرو کا ٹیبلو کرتویہ پتھ پر پریڈ کر رہا تھا، تو انہوں نے بے ساختہ تالیوں کی آواز سن کر بے حد عزت اور فخر محسوس کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انہوں نے انہیں قوم کے سامنے اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں ان کی گرم جوشی سے کی گئی مہمان نوازی سے وہ بہت متاثر ہوئیں، جس نے انہیں سردی کو بھول کر دہلی کی طرف راغب کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیسے ہی اِسرو کی جھانکی صدر جمہوریہ کے انکلوژر کے قریب پہنچنا شروع ہوئی، نعرہ بلند ہوا، ’’اسرو- وکست بھارت کی پہچان‘‘۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ خلائی ایجنسی نے اس تاریخی لمحے کی تصویر کشی کی جب اس کا خلائی جہاز چندریان 3 گزشتہ سال 23 اگست کو کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا۔ اس سنگ میل کی وجہ سے ہندوستان دنیا کا پہلا اور واحد ملک بن گیا جو غیر دریافت شدہ قمری جنوبی قطب کے قریب اترا ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اِسرو ہندوستان کی ناری شکتی کا مظہر ہے، جس میں خواتین سائنسدان نہ صرف حصہ لے رہی ہیں بلکہ خلائی تحقیق کے پروگراموں میں مختلف سرگرمیوں کی قیادت بھی کرتی ہیں۔ محترمہ نگار شاجی آدتیہ ایل 1 مشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں، جبکہ محترمہ کلپنا کلہستی چندریان 3 کی ایسوسی ایٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔
استقبالیہ کے دوران، اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے وزیر موصوف سے خواتین پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور سائنس دانوں جیسے نگار شاجی، اسرو کی ’سنی لیڈی‘، اے ڈی آر آئی ایل کی ڈاکٹر رادھا دیوی اور کلپنا کلہستی، ریما گھوش، ریتو، کریدھل اور ندھی پوروال جیسی تاریخ رقم کرنے والی دیگر سرکردہ سائنسدانوں کا تعارف کرایا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ امرت کال کے دوران ہمارے ملک کے سفر میں خواتین برابر کی شریک ہوں گی اور اِسرو کی خواتین سائنس دان اس کے مشعل بردار ہوں گی جب ہم 2047 @Viksit Bharat کی طرف مارچ کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4082
(Release ID: 2000056)
Visitor Counter : 106