امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو نیک خواہشات پیش کیں
ووٹ دینے کا حق وہ بنیاد ہے جس پر جمہوریت کی عمارت کھڑی ہے
میں تمام رائے دہندگان، خاص کر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے کا عہد کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں
Posted On:
25 JAN 2024 1:21PM by PIB Delhi
امور داخلہ داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
’ایکس‘ پر لکھے گئے اپنے ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر ہمارے ملک کے تمام شہریوں کو میری طرف سے دلی نیک خواہشات۔‘‘ جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’ووٹ دینے کا حق وہ بنیاد ہے جس پر جمہوریت کی عمارت کھڑی ہے۔ میں تمام رائے دہندگان، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے کا عہد کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ق ر
U: 4018
(Release ID: 1999598)
Visitor Counter : 92