کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں اپریل تا  دسمبر 2023  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.13 فیصد اضافہ


گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل تا دسمبر 2023  آمیزش کے لیے کوئلے کی درآمد میں 40.66 فیصد کمی واقع ہوئی

ہندوستان كے قدم  کوئلے کے شعبے میں خود انحصاری کی طرف

Posted On: 22 JAN 2024 4:03PM by PIB Delhi

ملک میں کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں اپریل سے دسمبر 23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 10.13 فیصد ک غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسی مدت کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار میں بھی 6.71 فیصد اضافہ ہوا۔

اپریل-دسمبر 23 کے دوران کوئلے پر مبنی گھریلو بجلی کی پیداوار 872 بلین یونٹس (بی یو)  تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیدا ہونے والے 813.9 بلین یونٹس (بی یو) سے 7.14 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی وافر فراہمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود آمیزش کے لیے کوئلے کی درآمد میں 40.66 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو اب 17.08 میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ در آمد 28.78 میٹرك ٹن تھی۔ اس سے کوئلے کی پیداوار میں خود انحصاری اور کوئلے کی مجموعی درآمدات کو کم سے کم کرنے کے لیے قوم کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

ہندوستان میں بجلی روایتی (تھرمل، نیوکلیئر اور ہائیڈرو) اور قابل تجدید ذرائع (ہوا، شمسی، بایوماس وغیرہ) سے پیدا کی جاتی ہے۔ تاہم، بجلی کی پیداوار کا بڑا ذریعہ کوئلہ ہے جو بجلی کی کل پیداوار کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

ہندوستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملك كو اس وقت بجلی کی طلب میں خاطر خواہ اضافے کا سامنا ہے۔ اس كی وجہ صنعتی ترقی، تکنیکی ترقی، آبادی میں اضافہ، اقتصادی ترقی وغیرہ جیسے عوامل ہیں۔

حکومت کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد دستیابی کو بڑھانا اور درآمداتی کوئلے پر انحصار کم کرنا اور اس طرح غیر ملکی ذخائر کی حفاظت کرنا ہے۔

*****

 

U.No:3886

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1998595) Visitor Counter : 87