نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پہلے دن تمل ناڈو نے سونے کے دو، مغربی بنگال اور دہلی نے سونے کا ایک ایک تمغہ جیتا
Posted On:
20 JAN 2024 8:47PM by PIB Delhi
ہفتے کے روز چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کے پہلے دن میزبان تمل ناڈو نے سونے کے دو تمغوں کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا جبکہ مغربی بنگال اور دہلی نے سونے کا ایک ایک تمغہ جیتا ہے۔
جڑواں بھائیوں دیویش کے اور سرویش کے نے راجارتنم اسٹیڈیم میں یوگاسن ریتھمک پیئر کے لڑکوں کے زمرے میں گیم کا پہلا طلائی تمغہ جیتا جبکہ مغربی بنگال کی میگھا میتی اور اُرمی سمتا نے لڑکیوں کے زمرے میں خطاب اپنے نام کیا۔
انبلس گوون این نے ٹی این پی ای ایس یو ٹیبل ٹینس ہال میں منی پور کے زینتھ ایس ایچ پر 15-11 سے فتح حاصل کرکے لڑکوں کا ایپی گولڈ اپنے نام کیا اور لڑکیوں کی سیبا تلوار بازی میں دہلی کہ کھنک کوشک نے ہریانہ کی ہمانشی نیگی کو 15-9 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔
اوویا سی اور شیوانی ڈی نے یوگاسنا ایرینا سے لڑکیوں کے ریتھمک پیئرس مقابلے میں میزبان کے لئے مجموعی طور پر 128.32 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ لڑکیوں کے سیبا میں تلواز باز جیفرلن جے ایس نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی ایک شاندار افتتاحی تقریب کے بعد میزبانوں نے بہتر آغاز کی امید نہیں کی ہوگی، جو پہلی بار جنوبی ہندوستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔
دیویش اور سرویش نے 127.89 پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ ریتھمک پیئر مقابلے میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے شاندار تال میل اور استحکام کا مظاہرہ کیا۔ مغربی بنگال کے اَورجیت ساہا اور نیل سرکار نے 127.57 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ مہاراشٹر کے خوش انگولے اور یادنیش وانکھیڑے (127.20 پوائنٹس) نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
تمغوں کی فہرست: https://youth.kheloindia.gov.in/medal-tally
فوٹو: کے آئی وائی جی 2023 - گولڈ میڈلسٹ دیویش کے (بائیں)، سرویش کے (دائیں) ریتھمک پیئر یوگ آسن کے فاتحین – ریاست تمل ناڈو
نتائج:
باکسنگ
لڑکے:
چوّن کلوگرام: نوین کمار (تمل ناڈو) نے یش گوائی (مہاراشٹر) کو ہرایا
ستاون کلوگرام: ایس دھناچیزیان (تمل ناڈو) نے ویوک نیتھانی (یو ٹی آر) کو ہرایا
تریسٹھ کلوگرام: کرش کمبوج (ہریانہ) نے دورجے نمگیال (لداخ) کو ہرایا
سرسٹھ کلوگرام: آیوش شریواس (مدھیہ پردیش) نے ویدانت کورونکر (گوا) کو ہرایا
اکتر کلوگرام: دانش پونیا (راجستھان) نے روہن سنگھ (ہریانہ) کو ہرایا
لڑکیاں:
اڑتالیس کلوگرام: ایلنگ بام تھیوچا دیوی (منی پور) نے وی لکشیہ (تمل ناڈو) کو ہرایا
پچاس کلوگرام: کشش (ہماچل پردیش) نے منسا وینی (آندھر اپردیش) کو ہرایا
چوّن کلوگرام: ببیتا سنگھ (اترپردیش ) نے کھنک (دلی) کو ہرایا
ستاون کلوگرام: انجلی کورنگا (اتراکھنڈ) نے ہری پریہ (تلنگانہ) کو ہرایا
تلوار بازی:
بوائز ایپی: گولڈ میڈل میچ: انبلس گوون این ( تمل ناڈو) نے زینتھ ایس ایچ (منی پور ) کو 15-11 سے ہرایا
کانسئے کا تمغہ: دیوراج (ہریانہ ) نے اشونی شوریہ (پنے) کو ہرایا
گرلز سیبا: گولڈ میڈل میچ:
کھنک کوشک (دلی) نے ہمانشی نیگی (ہریانہ ) کو 15-9 سے ہرایا
کانسے کے تمغے: جیفرلن جے ایس (تمل ناڈو) نے کشش بھراڑ (مہاراشٹر) کو ہرایا
کبڈی
لڑکے:
گروپ اے: راجستھان نے بہار کو 48-27 سے ہریا؛ مہاراشٹر نے مدھیہ پردیش کو 41-26 ہرایا
گروپ بی: ہریانہ نے چنڈی گڑھ کو 58-39 سے ہرایا
لڑکیاں:
گروپ اے: ہریانہ نے تلنگانہ کو 59-22 سے ہرایا۔ تامل ناڈو نے مہاراشٹر کو 41-32 ہرایا
گروپ بی: ہماچل پردیش نے بہار کو 49-23 سے ہرایا
اسکواش (راؤنڈ آف 16):
لڑکے: 1-تونیت سنگھ منڈرا (ایم پی) نے ونش چندراکر کو (چنڈی گڑھ ) کو 11-2، 11-2، 11-4 سے ہرایا؛ 2-آرین پرتاپ سنگھ (یوپی) نے گوتم آر داس (کیرلا) کو 11-5، 11-4، 11-3 سے ہرایا؛ اریہنت کے ایس (تمل ناڈو) نے ملے راٹھوڑ ( چنڈی گڑھ) کو 11-2، 11-2، 11-1 سے ہرایا؛ ایل میپن (تمل ناڈو) نے دیشانت مرجانی (راجستھان) کو 10-12، 11-5، 8-11، 11-2، 13-11 سے ہرایا؛
لڑکیاں: 1-پوجا آرتی آر (تمل ناڈو) نے سبھدرا کے سونی (کیرلا) کو 11-2، 11-2، 11-2 سے ہرایا؛ 2-نروپما دوبے (مہاراشٹر) نے پیرینہ شرما (دلی) کو 1-0 (ریٹائرڈ)؛ ثمینہ ریاض (تمل ناڈو) نے چترانگڈا گوئل (یو پی) کو 11-3، 14-12، 8-11، 11-3 سے ہرایا؛ چھوی سرن (راجستھان) نے ریوا نمبالکر (مہاراشٹر) کو 11-6، 11-6، 6-11، 11-7 سے ہرایا؛
یوگاسن:
لڑکے:
ریتھمک پیئرز: گولڈ - دیویش کے / سرویش کے(تمل ناڈو ) 127.89 پوائنٹس؛ چاندی - اَورجیت ساہا/نیل سرکار (مغربی بنگال)127.57؛ کانسہ - خوش انگولے/یدنیش وانکھیڑے (مہاراشٹر) 127.20
لڑکیاں:
ریتھمک پیئرز: گولڈ - میگھا میتی/اُرمی سمتا ( مغربی بنگال) 128.76؛ چاندی - سوارا گجر / یوگنکا راجم (مہاراشٹر) 128.64؛ کانسے اوویا سی/ شیوانی ڈی (تمل ناڈو) 128.32
کے آئی وائی جی 2023، تمل ناڈو کے بارے میں
چھٹے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 انیس سے 31 جنوری تک چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی ہندوستان میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کھیل تمل ناڈو کے چار شہروں یعنی چنئی، مدورئی، تریچی اور کوئمبٹور میں کھیلے جا رہے ہیں۔ گیمز کا میسکٹ ویرا منگائی ہے۔ رانی ویلو ناچیار، جسے پیار سے ویرا منگائی کہا جاتا ہے، ایک ہندوستانی رانی تھیں جنہوں نے برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جنگ لڑی۔ یہ میسکٹ ہندوستانی خواتین کی بہادری اور جذبے کی علامت ہے، جو خواتین کی طاقت کا عکاس ہے۔ گیمز کے لوگو میں شاعر تھروولوور کی شخصیت شامل ہے۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اس ایڈیشن میں 5600 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے، جو 15 مقامات پر 13 دنوں تک جاری رہیں گے جن میں 26 کھیل ہوں گے ، 275 سے زیادہ مسابقتی مقابلے اور ایک ڈیمو کھیل شامل ہے۔ 26 کھیل کنوینشنل کھیلوں جیسے فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن وغیرہ اور روایتی کھیلوں جیسے کہ کلاریپائیتو، گٹکا، تھانگ ٹا، کبڈی اور یوگاسن کا امتزاج ہے ۔ تمل ناڈو کے روایتی کھیل سلمبم کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار ڈیمو کھیل کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ن ا۔
U-3880
(Release ID: 1998518)
Visitor Counter : 118