وزارت اطلاعات ونشریات
ایودھیا ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی کہانی سناتی ہے، ایک وقت میں ایک اینٹ
Posted On:
21 JAN 2024 3:00PM by PIB Delhi
کشمیر کی برف سے ڈھکی چوٹیوں سے لے کر کنیا کماری کے دھوپ سے شرابور ساحلوں تک، رام کے نام کی بازگشت نے پورے ہندوستان میں عقیدت کی ایک کرن روشن کی ہے۔ اب یہ عقیدت ایودھیا میں تاریخی رام مندر کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ یہ شاندار مندر ہندوستان کے اتحاد اور عقیدت کی علامت کے طور پر بلند و بالا کھڑا ہے، نہ صرف شان میں، بلکہ ریاستوں اور سرحدوں کے پار سے ملے تعاون کی شکل میں بھی یہ مندر منفرد ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پہل اس مندر کے ساتھ گہرائی سے پیوست ہے۔یہ مندر اٹل ایمان اور سخاوت کا ثبوت ہے جو ریاست کی سرحدوں سے ماورا ہے، ایک قوم کو مندر کییاترا میں متحد کرتا ہے۔
مندر کا مرکزی حصہ شان و شوکت کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ راجستھان کے مکرانہ سنگ مرمر کی قدیم سفید خوبصورتی سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس مندر میں دیوتاؤں کی شاندار نقش و نگار کرناٹک کا چارماؤتھی ریت کے پتھر پر کی گئی ہے۔ جبکہ داخلی دروازے کے عظیم الشان منظر میں راجستھان کے بنسی پہاڑ پور کے گلابی ریت کے پتھر کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس مندر میں عقیدت مندوں کا تعاون تعمیراتی مواد سے کہیں زیادہ ہیں۔ گجرات کی سخاوت اس مندر میں ایک شاندار 2100 کلوگرام اشٹدھاتو کی گھنٹی کی شکل میں جھلکتی ہے جو اس کے ہال میں عقیدت کی دھن بکھیرے گی۔ اس گھنٹی کے ساتھ، گجرات نے ایک 700 کلو گرام وزنی رتھ بھیتحفہ میں دیا ہے جس میں آل انڈیا دربار سماج کی طرف سے تیار کردہ ایک خاص 'نگاڑا' ہے۔ بھگوان رام کی مورتی کے لیے استعمال ہونے والا سیاہ پتھر کرناٹک سے آیا ہے۔ ہمالیہ کے دامن سے، اروناچل پردیش اور تریپورہ نے لکڑی کے پیچیدہ دروازے اور دستکاری والے کپڑے پیش کیے ہیں، جو علاقے کے داخلی دروازے کی شکل میں کھڑے ہیں۔
اس عظیم الشان مندر کے لیے عطیات کی فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی۔ پیتل کے برتن، اتر پردیش کے ہیں، جب کہ پالش کی ہوئی ساگون کی لکڑی مہاراشٹر سے آئی ہے۔ رام مندر کی کہانی صرف مواد اور جغرافیائی ماخذ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان گنت ہزاروں باصلاحیتدستکاروں اور کاریگروں کے بارے میں ہے جنہوں نے اس مقدس کوشش میں اپنے دل، جان اور مہارتیں ڈالی ہیں۔
رام مندر ایودھیا میں صرف ایکیادگار نہیں ہے۔ یہ ایمان کی متحدہ طاقت کا زندہ ثبوت ہے۔ ہر پتھر، ہر نقش و نگار، ہر گھنٹی، ہر کپڑا ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی کہانی سناتا ہے جو جغرافیائی حدود سے ماورا ہے اور ایک اجتماعی روحانی سفر میں دلوں کو جوڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
3862
(Release ID: 1998409)
Visitor Counter : 107