امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج آسام کے تیز پور میں 13ویں سہ سالہ باتھو مہاسبھا کانفرنس سے خطاب کیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے بوڈولینڈ کے مسائل حل کیے، آج یہ خطہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے

گزشتہ تین سالوں میں بوڈو لینڈ میں تشدد کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے

مودی حکومت نے بوڈو برادری کو مرکزی دھارے سے جوڑا ہے

اس مہاسبھا نے عملی اور سائنسی تجزیہ کے ساتھ بوڈو کمیونٹی کے طرز زندگی میں باتھو مذہب کی عکاسی کرنے کا کام کیا ہے

مودی حکومت فطرت سے جڑے مذاہب کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے

وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں، آسام حکومت نے بوڈو زبان کو آسام کی سرکاری زبان کا درجہ دیا

اب باتھو پوجا کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے

بوڈو کے باتھو مذہب کے روحانی پیغامات کا مقصد پورے ملک اور دنیا کی رہنمائی کرنا ہے

سابقہ حکومتوں کی پالیسی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا کر اقتدار کے مزے لوٹنا تھی اور اس پالیسی کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

Posted On: 20 JAN 2024 6:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج آسام کے تیز پور میں 13ویں سہ سالہ باتھو مہاسبھا کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P7EJ.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس میں متنوع عقائد موجود ہیں اور باتھو مذہب روایتی سناتن دھرم کے ساتھ پروان چڑھا ہے اور یہ ہندوستان کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نقطہ نظر اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے شمال مشرق میں بوڈو لینڈ کا مسئلہ حل ہوا ہے اور آج یہ خطہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلرائی باتھو گوتھم 1962 میں گوہاٹی میں قائم کیا گیا تھا اور تب سے یہ بوڈو برادری اور باتھو مذہب کے لیے کام کر رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس مہا سبھا نے عملی اور سائنسی تجزیہ کے ساتھ بوڈو برادری کے طرز زندگی میں باتو مذہب کی عکاسی کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام حکومت نے ماگھ کے مہینے کے دوسرے منگل کو باتھو پوجا کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025BM6.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ باتھو مہا سبھا کے روحانی وژن یعنی دھرم، عدم تشدد، امن، معافی اور ہمدردی کے ذریعہ پوری دنیا اور خاص طور پر ہمارے شمال مشرقی خطہ کے امن کے لیے دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باتھو مذہب کا مطلب صرف وہی لوگ جان سکتے ہیں جو باتھو کمیونٹی کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ با کا مطلب پانچ اور تھو کا مطلب ہے گہرا، یعنی پانچ عناصر کی سائنس اور ان کے گہرے رازوں کو سمجھنے کا عمل۔ انہوں نے کہا کہ بوڈو برادری کے باتھو مذہب کا بنیادی اصول پانچ عناصر کے اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باتھو مذہب کے فلسفے کے مطابق بورائی باتھو کائنات میں پھیلی ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پانچ عناصر کا یہ فلسفہ فطرت کی عبادت کا فلسفہ ہے اور باتھو مذہب کا پرچم بھی اس کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ باتھو پرچم اور مذہب دونوں ہی پانچ عناصر کی عبادت کا پیغام دیتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LFTS.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ باتھو ازم کے پانچ اخلاقی پیغامات پورے ملک اور دنیا کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باتھو مذہب مقدس تجربے، مقدس عمل، ہمدردی، سچائی اور نفرت کو ترک کرنے کے ان پانچ بنیادی پیغامات کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور حکومت آسام تمام مذاہب کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عقیدے کے مطابق فطرت سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے اور مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہمارے مذاہب کے تحفظ اور فروغ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی جو فطرت کی عبادت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، خاص طور پر شمال مشرق میں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے تحفظ کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہے ہم ضرور کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047ONT.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بوڈو تحریک کی ایک طویل تاریخ ہے اور بوڈو لوگوں نے اپنی ثقافت کو بچانے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی پالیسی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا کر اقتدار کے مزے لوٹنا تھی اور اس پالیسی کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بوڈو معاہدے پر دستخط ہوئے اور آج پورے بوڈو لینڈ میں امن اور ہم آہنگی کا ماحول ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بوڈو لینڈ میں گزشتہ 3 سالوں میں تشدد کا ایک بھی واقعہ نہیں دیکھا گیا ہے اور بوڈولینڈ اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ترقی کی نئی داستان شروع ہوئی ہے۔ پورے شمال مشرق میں ترقی اور امن قائم کرنے کا وزیر اعظم مودی کا مشن آج کامیاب ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q4WA.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور اقتدار میں پورے شمال مشرق میں تشدد کے واقعات میں 73 فیصد کمی، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موت میں 71 فیصد اور عام شہریوں کی اموات میں 86 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں 9 امن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور تقریباً 9000 نوجوانوں نے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے 27 جنوری 2020 کو طے پانے والے معاہدے کی وجہ سے 1600 سے زیادہ نوجوان سماج کے مرکزی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور آسام حکومت نے مل کر اس علاقے کی ترقی کے لیے 1500 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کی قیادت میں پورا آسام امن کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بوڈو کچاری ویلفیئر خود مختار کونسل تشکیل دی ہے، اور اب ریاستی حکومت نے مقامی بوڈو زبان کو آسام کی سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کرنے کا کام کیا ہے۔ بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن کے 10 کالجوں کو مقامی بنایا گیا ہے اور سابقہ این ڈی ایف بی کے 4,200 کیڈروں کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3846



(Release ID: 1998239) Visitor Counter : 115