وزارت اطلاعات ونشریات

ایودھیا کی صورت تبدیل:جدید رابطے کے ساتھ شہر کا روحانی سفر پروازپر

Posted On: 19 JAN 2024 2:20PM by PIB Delhi

ایودھیا کے قلب میں، جہاں تاریخ مسلسل روحانیت کے ساتھ جڑی رہی ہے، ایک یادگار تبدیلی جاری ہے، جو رام مندر کے مقدس زمین سے بہت دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ چونکہ شاندار مندر شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، حکومت ہند نے ایک بصیرت  آمیز اقدام کے  تحت ایودھیا کے کنکٹی وٹی کی صورتحال پر  جامع نظر ثانی کی تھی، جس کی بدولت یہ قدیم شہر رسائی کے حوالے سے ایک نئے دور میں  داخل ہوگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N386.png

وزیر اعظم ایودھیا میں نئی امرت بھارت ٹرینوں اور وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے

اس ترقی کے معاملے میں ایودھیا کا نیا افتتاح اور دوبارہ تیارشدہ ریلوے اسٹیشن پیش پیش ہے، جسے اب ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن کا نام دیا گیا ہے۔ 240 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیایہ اسٹیشن کنکٹی وٹی کو جدید بنانے کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہے۔ تین منزلہ یہ شاندار عمارت، لفٹوں، ایسکلیٹرز، فوڈ پلازوں اور پوجا کی ضروریات کو پورا کرنے والی دکانوں سے لیس ہے، جو جدید سہولت کے ساتھ روحانیت کوجوڑنے کا کرتی ہے۔ فنکشنلٹی کے علاوہ یہ کلوک رومز، چائلڈ کیئر رومز اور ویٹنگ ہالز جیسی سہولیات سے بھی آراستہ  ہے، جسے سب کے لیے قابل رسائی‘ اور’آئی جی بی سی سرٹیفائیڈ گرین اسٹیشن بلڈنگ‘ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ یہ اہم تبدیلی اس وقت اُجاگر ہوئی،  جب وزیر اعظم ایودھیا  گئے اور ایک غیر معمولی پیش رفت کا آغاز کرتے ہوئےامرت بھارت ایکسپریس ٹرین ،جو ملک میں سپر فاسٹ مسافر ٹرینوں کی ایک نئی قسم ہے، کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ایودھیا-آنند وہار ٹرمنل وندے بھارت ایکسپریس کا بھی افتتاح کیا۔

دسمبر2023 میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ایودھیا کی تبدیلی کا سفر ریلوے سے آگے بڑھاہے۔ 1450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ،جو6500 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، ایک جدید ترین ٹرمنل ہے، جو سالانہ 10 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ شری رام مندر کی عکاسی کرنے والے اس ٹرمنل کے اگلے حصے پر مندر سے متاثر فن تعمیر کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ اس کے اندرونی حصے میں مقامی آرٹ اور دیواروں کی نمائش ہوئی ہے، جو شہر کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ہوائی اڈے کا مقصد، سالانہ 60 لاکھ مسافروں  کی ضرورتوں کو پورا کرنا، سیاحت کے فروغ کا باعث بننے والی کنکٹی وٹی کو فروغ دینا،کاروباری سرگرمیوں کو تقویت دینا اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D2LM.png

وزیر اعظم ایودھیا میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح کرتے ہوئے

 

ایودھیا میں آئی تبدیلی صرف نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایودھیا کی بحیثیت مجموعی ترقی پر محیط ہے۔ وزیر اعظم کے ایک حالیہ دورے میں چار نئی تعمیر شدہ چوڑی اور خوبصورت سڑکوں - رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پاتھ - کا کا افتتاح کیا گیا، جس سے یاتریوں اور سیاحوں کے لیے رسائی میں اضافہ ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EX58.png

 

ایودھیا کے بنیادی ڈھانچے کی از سر نو ترقی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، شہر کی صورتحال کی تبدیلی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو ظاہر کرتی ہے۔ کنکٹی وٹی کو بہتر بنا کر،یاتریوں کے تجربے کو بڑھا کر اور اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھ کر ایودھیا،یاترا، سیاحت اور اقتصادی خوشحالی کا ایک فروغ پذیر مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

حوالہ جات:

**********

ش ح ۔م م۔ن ع

U. No.3800



(Release ID: 1997779) Visitor Counter : 57