وزیراعظم کا دفتر

پی ایم کسان سمان ندھی نے ہریانہ کے کسانوں کی مدد کی

Posted On: 18 JAN 2024 3:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ممبران پارلیمنٹ،ممبران اسمبلی  اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔

روہتک، ہریانہ کے جناب سندیپ، ایک کسان اور پی ایم  کسان سمان ندھی کے فیض یافتہ ہیں اور وہ  11 افراد پر مشتمل خاندان میں رہتے ہیں۔

بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے ایسے واقعات بیان کیے جہاں لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ میں براہ راست رقم جمع ہونے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ایسے لوگوں کو جو امداد مل رہی تھی اس سے آگاہ کیا گیا۔ جناب سندیپ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سمان ندھی کے طور پر ملنے والی رقم کھاد اور بیج خریدنے میں کارآمد ہے اور کھیتی باڑی میں مدد کرتی ہے۔

وزیراعظم کو راشن کی خوش اسلوبی کےساتھ تقسیم کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے ہریانہ کے وزیر اعلی کی طرف سے سختی سے عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گاؤں میں ‘مودی کی گارنٹی کی گاڑی’ کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

جناب مودی نے پروگرام میں  خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی اظہار مسرت کیا اور پران پرتشٹھا کے لیے ان کا آشیرواد مانگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3790)



(Release ID: 1997670) Visitor Counter : 50