وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ کے ری بھوئی کی باشندہ   سلمے  مراک کو وزیراعظم نے کہاکہ آپ اپنے گاؤں کی مودی ہو

Posted On: 18 JAN 2024 3:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ملک بھر سے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی  اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔

میگھالیہ کے ری بھوئی،سے تعلق رکھنے والی محترمہ سلمے مراک کی زندگی نے اس وقت ایک مثبت موڑ لیا، جب وہ اپنی چھوٹی دکان سے ایک سیلف ہیلپ گروپ میں ترقی   کر گئیں۔ اب وہ مقامی خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس میں منظم ہونے میں مدد کر رہی ہیں اور 50 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس بنانے میں مدد کر چکی ہے۔ وہ پی ایم کسان سمان ندھی، بیمہ  اور دیگر اسکیموں کی استفادہ کنندہ ہیں۔

محترمہ سلمےنے  حال ہی میں اپنے پھیلتے ہوئے  کام کے سبب ایک اسکوٹی خریدی ہے۔ وہ اپنے بلاک میں ایک کسٹمر سروس پوائنٹ بھی چلاتی ہیں اور لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرتی ہیں۔ ان  کا گروپ فوڈ پروسیسنگ اور بیکری میں سرگرم ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے اعتماد کی تعریف کی اور ان کے اعزاز میں تالیاں بجائیں۔

وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں ان کے  تجربے اور ہندی زبان پران کی  بہترین گرفت کاخاص طورپرذکر کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘آپ کی زبان میں  بہت روانی ہے، شاید مجھ سے بھی بہتر’’۔ وزیر اعظم نے ان کے سماجی خدمت کے رجحان کی تعریف کی اور کہاکہ ‘‘آپ جیسے لوگوں کی لگن سرکاری  اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچانے کے ہمارے عزم کی  طاقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ،آپ جیسے لوگوں سے میرا کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔ آپ ہی گاؤں کی مودی ہو ۔

*********

(ش ح۔م م ۔ع آ)

U-3756


(Release ID: 1997368) Visitor Counter : 73