ریلوے کی وزارت
لفٹس یاایسکلیٹرز کی سہولت فراہم کرکے 597 ریلوے اسٹیشنوں کو دیویانگ جن کے استعمال کے موافق بنایا گیا ہے
دسمبر 2023 تک 372 اسٹیشنوں میں کُل 1287 ایسکلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں
دسمبر 2023 تک 497 اسٹیشنوں میں کُل 1292 لفٹس فراہم کی گئی ہیں
Posted On:
17 JAN 2024 4:06PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلویزحکومت ہند کے "سوگمیا بھارت مشن" یا قابل رسائی انڈیا مہم کے حصے کے طور پر اپنے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو دیویانگ جنوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے تئیں پرعزم ہے ۔ ریلوے اسٹیشنوں پر دیویانگ جنوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنا نے سمیت ان میں بہتری یا اضافہ، اس کا ایک مسلسل عمل ہے۔ بزرگوں، بیماروں اور دیویانگ جنوں کی آسانی سے نقل و حرکت کی سہولت کے لیے اور بڑے ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم تک آسانی سے رسائی اور نقل و حرکت میں آسانی کے لیے ’سوگمیا بھارت ابھیان‘ کے حصے کے طور پر لفٹیں/ایسکلیٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
کُل 597 اسٹیشن ہیں، جہاں یا تو لیفٹس یا ایسکلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔
ایسکلیٹرز کی صورت حال:
|
فراہم کئے گئے (تعداد میں)
|
ریمارکس
|
مارچ 2014 فراہم کئے گئے
|
143
|
372 اسٹیشنوں پر کل 1287 ایسکلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں
|
مارچ 23 -2014 کے دوران فراہم کئے گئے
|
1144
|
کل
|
|
کلینڈر سال 2023 کے دوران 128 ایسکلیٹر ز فراہم کئے گئے۔
لفٹس کی صورت حال
|
فراہم کئے گئے (تعداد میں)
|
ریمارکس
|
مارچ 2014 فراہم کئے گئے
|
97
|
497 اسٹیشنوں پر کل 1292 لفٹیں فراہم کی گئیں
|
مارچ 23 -2014 کے دوران فراہم کئے گئے
|
1195
|
کل
|
1292
|
کیلنڈر سال 2023 کے دوران 227 لفٹیں فراہم کی گئیں۔
ہندوستانی ریلوے مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ ریلوے پلیٹ فارمز پر ایسکلیٹرز اور لفٹوں کی فراہمی سے مسافروں کے باہر نکلنے/ داخل ہونے میں بہتری آئے گی اور یہ مسافروں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-3706
(Release ID: 1996959)
Visitor Counter : 114