پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل 18 جنوری 2024 کو آندھراپردیش کے  تروپتی میں کل  صحت کے لئے صحت مند گاؤں سے متعلق تین روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے


ورکشاپ کا مقصد ہم آہنگ اقدامات اور بہترین طور  طریقوں کے تناظر میں مثالی حکمت عملیوں، نقطہ نظر، متضاداقدامات  اور اختراعی ماڈل کی نمائش کرنا ہو گا

قومی ورکشاپ میں 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 800 سے زیادہ شرکاء کی شرکت متوقع ہے

Posted On: 17 JAN 2024 1:27PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل 18 جنوری 2024 کو آندھراپردیش کے تروپتی میں صحت کے لئے صحت مند گاؤں سے متعلق موضوع پر کل تین روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے وزیر، حکومت آندھرا پردیشجناب بڈی متیالا نائیڈو، سکریٹری، وزارت پنچایتی راج جناب وویک بھاردواج اور چیف سکریٹری، حکومت آندھرا پردیش ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) پنچایت راج اور دیہی ترقی کے محکمے، حکومت آندھرا پردیش کے  قریبی تعاون سے 18 سے 20 جنوری، 2024 کے دوران موضوع  2: صحت مند گاؤں پر موضوعاتی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے  پر اس قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد بہترین طریقوں؛ صحت کے پیرامیٹرز کی نگرانی میں پنچایتوں کا کردار، متعدی اور غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور گاؤں کے صحت کے منصوبے کو گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) میں ضم کرنے میں مثالی حکمت عملیوں، نقطہ نظر،  مختلف اقدامات  اورمختلف اقدامات  کے تناظر میں اختراعی ماڈلز کی نمائش کرنا ہو گا۔

صحت مند گاؤں کے مختلف پہلوؤں پر بین سرگرم گروپ مباحثے کے لیے حصہ لینے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مختلف ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے۔ پریزنٹیشن غذائیت کی کمی، طرز زندگی کی بیماریوں، ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری، صحت کے اہم اشاریوں کی پیمائش اور معیاری صحت کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے میں پی آر آئیز کے کردار کو کم کرنے کے لیے مختلف پروموٹو، احتیاطی تدابیر کے ذریعے صحت مند گاؤں کا تصور کرنے کے لیے شہریوں کو حکمت عملی، نقطہ نظر اور روڈ میپ پر ان کی بصیرت فراہم کرے گی۔

متعدی اور غیر متعدی بیماری کی روک تھام کے اقدامات میں گرام پنچایت کا کردار جیسے موضوعات؛ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی اور رسائی؛ خواتین، بچوں اور نوعمربچوں کے لیے غذائی قلت کے مسائل کو حل کرنا؛ بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل لوگوں کے لیے فالج کی دیکھ بھال؛ طرز زندگی کی بیماری سے نمٹنے میں گرام پنچایتوں کا کردار (ہائی بلڈ پریشر / ذیابیطس / دمہ وغیرہ)؛ پروگرام کے دوران منشیات کے استعمال کی روک تھام اور علاج، بشمول نشہ آور ادویات، الکحل اور تمباکو کا نقصان دہ استعمال اور جنسی اور تولیدی صحت کیدیکھ بھال کی خدمات اور خاندانی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ورکشاپ ایک صحت مند کل کی تعمیر کے لیے تعاون، علم کے اشتراک اور حکمت عملی کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز) کا مقصد عالمی پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو مقامی بنانا اور نچلی سطح پر مخصوص چیلنجوں اور مواقع کو حل کرنا ہے۔ ایل ایس ڈی جیز کا موضوع  2 یعنی صحت مند گاؤں کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں صحت اور بہبود پر  زیادہ  زور دیا جاتا ہے۔

پنچایت راج کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار،حکومت آندھراپردیش کے محکمہ پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے خصوصی  چیف سکریٹری جناب بدھتی راج شیکھر، ایم او پی آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب  وکاس آنند، تحقیق وترقی اور پی آر حکومت آندھراپریش کی کمشنر محترمہ اے سوریہ کماری اور دیگرممتاز شخصیتوں کے علاوہ  پنچایت کے نمائندے بھی قومی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے لائن ڈپارٹمنٹس کے سینئر افسران، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر، پنچایتی راج ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، اقوام متحدہ/قومی این جی اوز اور ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے تقریباً 800 منتخب نمائندےپروگرام میں موجود رہیں گے۔ تروپتی میں منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ پالیسی سازوں، سرکاری افسران، ماہرین، پنچایت کے نمائندوں اور متعلقہ فریقین  کو ایک ساتھ لائیں گے تاکہ ان حکمت عملیوں اور اقدامات پر غور کیا جا سکے جن کا مقصد ماحول کو سازگار بنانا، مقامی اقدامات کو فروغ دینا، وسائل کو متحرک کرنا اور صحت مند دیہی برادریوں کو فروغ دینا ہے۔

پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور کارکنان، ریاست آندھرا پردیش کے مختلف لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران بھی قومی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ جن پنچایتوں کو موضوع  2 پر باوقار قومی پنچایت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے: صحت مند گاؤں کو بھی صحت مندبنانے کے مقصد کو حاصل کرنے پر مرکوز تین روزہ قومی ورکشاپ میں فعال طور پر حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ ایوارڈیافتہ/ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گرام پنچایتیں صحت مند گاؤں کے مختلف پہلوؤں میں اپنے تجربات کا اشتراک کریں گی اور چھوٹی ویڈیو فلم پریزنٹیشن کے ذریعے کل کے  صحت مندکو تبدیل کرنے کے بہترین طور طریقوں کے بارے میں سیکھنے کا تبادلہ کریں گی۔

پنچایتیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور قومی تنظیمیں جو مختلف اختراعی ماڈلز کے ذریعے ہر عمر میں صحت مند زندگی اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے مثالی کام کر رہی ہیں، قومی ورکشاپ میں اپنی موجودگی پیش کریں گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، جھپیگو، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر(این آئی ایچ ایف ڈبلیو)، این آئی ایم ایچ اے این ایس اور قومی غیر سرکاری اداروں کے نمائندے، ٹرانسفارم رورل انڈیافاؤنڈیشن (پی آر آئی ایف) بھی صحت مند گاؤں کے لیے ٹھوس اقدامات کو تقریت پہنچانے کے لیے اپنی مہارت مشترک کریں گی اور سرگرمی سے تعاون کریں گی۔

پس منظر

اقوام متحدہ کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف یکم جنوری 2016 سے لاگو ہوئے۔ پنچایت راج کی وزارت نے ایس ڈی جیزکے لیے موضوعاتی نقطہ نظر اپنایا ہے  - یہ 'عالمی منصوبہ' کے حصول کے لیے 'مقامی کارروائی' کو یقینی بنانے کی ایک پہل ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد پی آر آئیز کے ذریعے، خاص طور پر گرام پنچایتوں کو 17 'اہداف' کو '9 تھیمز' میں جمع کر کے،دیہی علاقوں میں ایس  ڈی جیز کو مقامی بنانا ہے۔  مناسب پالیسی فیصلوں اور نظرثانی کی پیروی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کی اصلاح کی گئی ہے۔ اصلاح شدہ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت، پنچایتوں کے منتخب نمائندوں اور فنکشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بنیادی طور پر نو موضوعات پرایس ڈی جیز  کو مقامی بنانے کے لیے اہل بنایا گیا ہے، جو پنچایت کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔ گرام پنچایتوں کو اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کے لیے دیہی منصوبوں کی تیاری کا کام سونپا جاتا ہے۔ گرام سبھا میں، گرام پنچایتیں کمیونٹی اور دیگر شراکت داروں  کی فعال شرکت کے ذریعے جامع منصوبہ بندی کے لیے مقامی اہداف اور قابل عمل نکات کا تصور کرتی ہیں۔ گرام پنچایت کو دیہی علاقوں میں ایس ڈی جیزکے حصول کے لیے موضوعات کی سوفیصد عمل درآمد کے لیے گرام سبھا میں ایل ایس ڈی جیز کے مختلف موضوعات پر سنکلپ لینا پڑتا ہے۔

پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے کے ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے ، پنچایتی راج کی وزارت  9 موضوعات پر مبنی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جیز)  کو مقامی بنانے سے متعلق موضوعاتی ورکشاپس/ کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے، تاکہ ریاست / پنچایت راج کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پنچایت راج کے محکموں کے اشتراک سے  مختلف مقامات پر  پنچایتی راج اداروں ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی اداروں (ایس آئی آر ڈی  اور  پی آر ایس) لائن وزارتیں / محکموں اور  دیگر شراکت داروں کے  قریبی اشتراک سے مختلف مقامات پر  پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ صد فیصد بنایا جاسکے۔ ایل ایس ڈی جیز  کا مؤثر اور فعال نفاذ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب تصور اور اس کے عمل کو تین درجے والے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے ذریعے صحیح طریقے سے سمجھا جائے، اس پر عمل کیا جائے تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔

صحت مند گاؤں کا ویژن دیہی علاقوں میں جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے اور ان کی فراہمی پر نئے سرے سے توجہ دینے کے ساتھ ہر عمر میں صحت مند زندگی اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔ صحت اور بہبود سے متعلق تمام پہلوؤں کو بہتر بنانے  میں گرام پنچایتوں کا بہت اہم مقام ہے۔ صحت گرام پنچایتوں کی فعال ذمہ داری کے طور پر 29 مضامین میں سے ایک ہے، اور بنیادی خدمات فراہم کی جانی ہیں اور کچھ دوسرے مضامین بھی گرام پنچایتوں میں لوگوں کی صحت کی حالت میں تعاون کرتے ہیں۔

گرام پنچایتوں کو، گرام پنچایت میں علاج معالجے کی سہولیات جیسے کہ ہیلتھ سب سینٹرز/پرائمری ہیلتھ سنٹر، صحت اور تندرستی کے مراکز، ٹیلی میڈیسن کی سہولیات اور حفاظتی اقدامات جن میں سپلائی کے ذریعے خود کو صحت مند گاؤں میں تبدیل کرنے کا تصور پیش کرنا ہوگا۔ پینے کا صاف پانی، ویکٹر بریڈنگ پر کنٹرول، ٹھوس اور مائع فضلہ کو مؤثر طریقے سے اکٹھا کرنا اور ٹھکانے لگانا، بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں  اور نوعمربچوں  کی غذائی قلت سے نمٹنے اور یوگا، بیرونی سرگرمیوں کے ذریعے طرز زندگی کی بیماریوں پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہیں ۔ مزید برآں، گرام پنچایت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ تمام دیہاتیوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو مناسب طریقے سے کھانا کھلایا جائے۔

گرام پنچایتوں کو صحت، آیوش، خواتین اور اطفال کی ترقی، پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی، نوجوانوں کے امور، اسکولی تعلیم وغیرہ کے محکمہ جاتی  کاموں کے فعال تعاون کے ساتھ گاؤں کے صحت کے منصوبے کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

********

U.No.3699

(ش ح ۔ ح ا۔ ر ا، ق ر)



(Release ID: 1996908) Visitor Counter : 69