ریلوے کی وزارت
’بھارت گورو‘ ٹرینوں نے 2023 میں 96,000 سے زیادہ سیاحوں کو لے کر 172 دورے کیے
’بھارت گورو‘ ٹرینیں بڑے سیاحتی سرکٹس کا احاطہ کرتی ہیں جیسے شری رام- جانکی یاترا: ایودھیا سے جنک پور؛ شری جگناتھ یاترا؛ ’’گاروی گجرات‘‘ ٹور؛ امبیڈکر سرکٹ؛ نارتھ ایسٹ ٹور
Posted On:
16 JAN 2024 2:23PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے ’بھارت گورو‘ ٹورسٹ ٹرینوں کے بینر کے تحت تھیم پر مبنی سرکٹس پر ٹورسٹ ٹرینوں کو چلانے کا تصور متعارف کرایا۔ ان تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کا مقصد ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے۔ 2023 کے دوران، 96,491 سیاحوں کو لے جانے والی بھارت گورو ٹرینوں کے کل 172 ٹرپس چلائے گئے ہیں جو 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ملک بھر کے مختلف سیاحتی مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان ٹرینوں نے بڑے سیاحتی سرکٹس کا احاطہ کیا ہے جیسے شری رام جانکی یاترا: ایودھیا سے جنک پور؛ شری جگناتھ یاترا؛ ’’گاروی گجرات‘‘ کا دورہ؛ امبیڈکر سرکٹ؛ شمال مشرق کا دورہ۔
ان ٹرینوں پر کیا جانے والا سفر جامع ٹور پیکجز کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے جس میں آٹووغیرہ کے ذریعہ سفر اور بسوں کے ذریعے گھومنے پھرنے، ہوٹلوں میں قیام، ٹور گائیڈ، کھانا، سفری انشورنس وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور ساتھ ہی آرام دہ ٹرین کا سفر اور اس سے منسلک ٹرین کے اندر خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
ریلوے کی وزارت نے بھارت گورو ٹرین اسکیم کے تحت بہتر کوالٹی کوچوں کے ساتھ ریل پر مبنی سیاحت کی فراہمی کے ذریعے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ یہ گھریلو سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کے اقدامات ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ اور’دیکھو اپنا دیش‘ کے مطابق بھی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی https://www.irctctourism.com/bharatgaurav. ملاحظہ کریں۔
************
ش ح۔ س ب ۔ م ص
(U: 3660 )
(Release ID: 1996611)
Visitor Counter : 100