وزارت اطلاعات ونشریات

پران پرتشٹھا کے لیے میڈیا کوریج، میڈیا کی سہولیات اور صحت کی تیاری کے انتظامات

Posted On: 15 JAN 2024 6:55PM by PIB Delhi

22 جنوری 2024 کو ایودھیا دھام میں شری رام مندر کے تقدس کی تقریب کے ہموار اور کامیاب انعقاد کے لیے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی مقررہ رسومات کے مطابق ’پران پرتشٹھا‘ کریں گے۔ توقع ہے کہ اس دن 8000 سے زیادہ مہمان مندر میں آئیں گے، جس کے بعد 23 جنوری سے لاکھوں عقیدت مند آئیں گے۔

براہ راست نشریات

تقریب کی براہ راست نشریات کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی نیشنل چینلوں پر دور درشن کے ذریعے پورے پروگرام کو 4K معیار میں لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ 23 جنوری، 2024 کو، دوردرشن عوام کے لیے آرتی اور شری رام مندر کے افتتاح کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

دور درشن 22.01.24 کو ایودھیا میں ہونے والے پروگرام کی کلین فیڈ اے این
آئی ٹی وی اور پی ٹی آئی ویڈیو کے ساتھ شیئر کرے گا۔ تمام ٹی وی چینل جو ایجنسی کے سبسکرائبر ہیں وہاں سے فیڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

دیگر قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے لیے، کلین فیڈ کی کلید کے ساتھ یوٹیوب کا لنک تیار کیا جائے گا۔ اس لنک کا متعلقہ براڈکاسٹروں کے ساتھ ان کی درخواست پر اشتراک کیا جائے گا۔ یوٹیوب لنک حاصل کرنے کے لیے، گھریلو نشریاتی ادارے پریس انفارمیشن بیورو کے پاس اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ بین الاقوامی ٹی وی چینلوں کو اپنی درخواست براہ راست پرسار بھارتی کے پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ رابطے کی تفصیلات پی آئی بی میڈیا ایڈوائزری میں دستیاب ہیں، جن تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

چینلوں کے پاس ڈی ڈی نیوز پر پیچنگ کا اختیار بھی ہے، اگر کلین فیڈ کی ضرورت نہ ہو۔ پی آئی بی تقریب کی تصاویر اور پریس ریلیز انگریزی، ہندی اور ہندوستانی ریاستی زبانوں میں جاری کرے گا۔

ایودھیا میڈیا سنٹر

ایودھیا کے رام کتھا سنگرہالے میں محدود صلاحیت کے ساتھ ایک میڈیا سنٹر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ٹیلی کاسٹ دیکھنے کی سہولت کے لیے بڑے ایل ای ڈی ٹی وی لگائے جائیں گے۔ میڈیا والوں کو اپنی کہانیاں درج کرانے کے لیے میڈیا سنٹر میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو گی۔

میڈیا پاس کے لیے پورٹل

ایودھیا سے پروگرام کی کوریج کے خواہش مند میڈیا ادارے پی آئی بی کے مرکزی پورٹل کے ذریعے 17 جنوری 2024 کو شام 6 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ جس کی بنیاد پر ریاستی انتظامیہ کے ذریعے سیکیورٹی پاس جاری کیے جائیں گے۔ پورٹل تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

دور درشن کی طرف سے خصوصی پروگرام

براہ راست ٹیلی کاسٹ کے علاوہ، دوردرشن 1 سے 15 جنوری 2024  تک رام کی پیڈی کے عنوان سے ایک خصوصی نیوز بلیٹن چلا رہا ہے۔ شام 5 بجے سے رات 8 بجے کے دوران ایک خصوصی لائیو پروگرام ہوگا جس کا عنوان ہے ”شری رام ایودھیا آئے ہیں“جس میں روزانہ ایودھیا راؤنڈ اپ، مہمانوں کے مباحثے، خصوصی کہانیاں اور ووکس پاپ شامل ہوں گے۔

صحت کی سہولیات

لوگوں کو مناسب طبی امداد حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایودھیا میں مقامی انتظامیہ اور رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر ایودھیا میں طبی دیکھ بھال کی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جے پی این اے ٹراما سینٹر، ایمس، نئی دہلی سے 12 سے 15 جنوری 2024 کے دوران ایودھیا میں تقریباً 200 صحت کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے پران پرتشٹھا تقریب کے دوران ایودھیا میں بھیشم ایمرجنسی ریسپانس سہولت قائم کرنے کا امکان ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3636



(Release ID: 1996379) Visitor Counter : 76