صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہیوجنا کے تحت بنائے گئے 30 کروڑ آیوشمان کارڈ


اسکیم کے تحت 6.2 کروڑ مفت اسپتال داخلہ نے 1.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ غریب اور کمزور آبادی کی جیب سے اخراجات کی بچت کی ہے

استفادہ کنندگان آیوشمان ایپ کا  استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے آیوشمان کارڈ بنا سکتے ہیں، یہ ایپ 13 ستمبر 2023 کو لانچ ہونے کے بعد 52 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے

Posted On: 14 JAN 2024 5:20PM by PIB Delhi

آیوشمان بھارت پردھان منتری - جن آروگیہیوجنا (اے بی پی ایم جی اے وائی) نے 12 جنوری 2024 کو 30 کروڑ آیوشمان کارڈ کے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعہ نافذ ہونے والی اس  فلیگ شپ اسکیم کا مقصد 12 کروڑ فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کو ثانوی اور ترتیری نگہداشت کے اسپتال میں داخل ہونے کے لئے ہر سال 5 لاکھ  روپے کاکو ہیلتھ کور  ہر ایک  خاندان  کو فراہم کرنا ہے۔

آیوشمانکارڈ  کی تخلیقآیوشمانبھارت پی ایم-جے اے وائی کے تحت سب سے بنیادی سرگرمی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں کہ اسکیم کے تحت ہر فائدہ اٹھانے والے کے پاس آیوشمانکارڈ موجود ہو۔ مستقل کوششوں کے نتیجے میں ، یہ اسکیم 30 کروڑ آیوشمانکارڈ تک پہنچ چکی ہے۔ مزید 16.7 کروڑ سے زیادہآیوشمانکارڈصرف پچھلے دو مالی سالوں کے دوران بنائے گئے ہیں۔ 2023-24 کے دوران آج تک، 7.5 کروڑ سے زیادہآیوشمانکارڈ بنائے گئے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لگ بھگ 181 آیوشمان کارڈ ہر منٹ پر بنائے جاتے ہیں۔

آیوشمانکارڈ  کی تخلیق کو حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے ارادے کے ساتھ 15 نومبر  2023 کو لانچ ہونے والی وکست بھارت سنکلپ یاترا کے  دوران  دی جانے والی آن دی اسپاٹ خدمات میں شامل ہے۔ اس مہم نے نچلی سطح پر کارڈ بنانے میں تیزی سے مدد کی ہے۔ یاترا کے دوران 2.43 کروڑ سے زیادہآیوشمانکارڈ بنائے گئے ہیں۔ مزیدیہ کہ ، مختلف صحت کی اسکیموں کیتکمیل کے حصول کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ شروع کی گئیآیوشمانبھو مہم کے دوران  5.6 کروڑ سے زیادہآیوشمانکارڈ (17 ستمبر 2023 کو شروع کیے گئے) بنائے گئے ہیں۔

مالی سال کے لحاظ سے بنائے گئے مجموعیآیوشمانکارڈ کی تفصیل  مندرجہ ذیل ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00283PL.png

ڈیٹا 12.01.2023 جنوری ، 2

آخری میل تک پہنچنے کے لئے ، این ایچ اے نے آیوشمانکارڈ بنانے کے لئے ‘آیوشمان ایپ’ لانچ کیا ہے۔ ایپ میںازخود تصدیق کی ایک انوکھی خصوصیت ہے۔ سادہ 4 مراحل میں ، یہ خصوصیت صارفین کو انڈروائڈ موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمانکارڈ بنانے کے قابل بناتی ہے۔ مزیدیہ کہ کوئی بھی شخص استفادہ کرنے والوں کو آیوشمانکارڈ بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس طرح ، آیوشمانایپ  در اصل جن بھاگیداری ہے۔ اس ایپلی کیشن کی کامیابی کو اس حقیقت سے موازنہ  کیا جاسکتا ہے کہیہ ایپ 13 ستمبر 2023 کو لانچ ہونے کے بعد 52 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

4.83 کروڑ آیوشمانکارڈ کے ساتھ ، اتر پردیش ریاستوں کی فہرست میں سرفہرست ہے جس میں سب سے زیادہآیوشمانکارڈ بنائے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر بالترتیب 3.78 کروڑ اور 2.39 کروڑ آیوشمانکارڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ 11 ریاستوں میں 1 کروڑ سے زیادہآیوشمانکارڈ ہولڈر ہیں۔ سرفہرست دس ریاستیں، جن میںآیوشمانکارڈز کی سب سے زیادہ تعداد ہے، حسب ذیل ہیں ۔

ریاست

بنائے گئے آیوشمان کارڈ کی تعداد

اتر پردیش

4.8 کروڑ

مدھیہ پردیش

3.8 کروڑ

مہاراشٹر

2.4 کروڑ

گجرات

2.3 کروڑ

چھتیس گڑھ

2.1 کروڑ

آسام

1.6 کروڑ

راجستھان

1.6 کروڑ

کرناٹک

1.5 کروڑ

آندھرا پردیش

1.5 کروڑ

جھارکھنڈ

1.2  کروڑ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدبر آں، آج کی تاریخ  تک خواتین کے لئے تقریبا  14.6 کروڑ آیوشمانکارڈ بنائے گئے ہیں۔یہ  اسکیم استفادہ کرنے والی  خواتین کو جاری کردہ 49 فیصدآیوشمانکارڈ کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں علاقائی برابری اور آمدنی کی برابری کے ساتھ صنفی برابری کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ نیز ، اس  اسکیم کے تحت فراہم کردہ 48 فیصد علاج خواتین نے حاصل کیا ہے۔ اس طرح ، یہ  صنفی ایکویٹی اسکیم کے بنیادی ڈیزائن کا حصہ ہے۔

آج ، آیوشمانکارڈشراکت داری ، تفویض اختیارات اور بااختیار بنانے کی علامت بن گیا ہے۔ اس سے غریب اور محروم کنبے کو یہیقین دہانی ہوتی ہے کہ وہ بیماری کے دوہرے بوجھ اور علاج کے دوران ہونے والے تباہ کن اخراجات کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہوئے ، حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کررہی ہے کہ تمام اہل مستفیدین کے پاس آیوشمان کارڈ  ہو۔

مزیدبرآں، آیوشمانبھارت  پی ایم-جے اے وائی نے کامیابی کے ساتھ 6.2 کروڑ اسپتال داخلہ کو یقینی بنایا ہے جس کی مالیت79،157 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔  اگراستفادہ کنندگان نے اے بی پی ایم–جے اے وائی کے دائرہ کار سے باہر ایک ہیعلاج کا فائدہ اٹھایا ہوتا تو ، علاج کی کل لاگت تقریبا  2 گنا زیادہ رہ جاتی ، اس طرح ، غریبوںاور محروم کنبےکی جیب اخراجات سے 1.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے ۔

یہاں اسکیم کے بارے میں مزیدتفصیلاتدستیاب ہیں: https://dashboard.pmjay.gov.in/pmj/#/

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FSX3.jpg

آیوشمان کارڈ بنانے کے لئے آیوشمان ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اسکین کریں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FSX3.jpg

آیوشمان کارڈ بنانے کے عمل کو دیکھنے کے لئے اسکین کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

3587



(Release ID: 1996075) Visitor Counter : 117